مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » تقیہ

۱ سوال: کیا حالت تقیہ کی وجہ سے جائے نماز یا قالین پر سجدہ کرنا جائز ہے ؟
جواب: اگر مسجد میں تقیہ کی مخالفت کہ بغیر چاہے وہ تقیہ مداراتی (برادران کی رعایت کیلئے) ہی ہو ، کوئی ایسی جگہ نہ ملے کہ جہاں سجدہ کرنا صحیح ہو تو جائے نماز یا قالین پر سجدہ کرنا جائز ہے۔ اور اس صورت میں واجب نہیں ہے کہ وہ نماز کو مسجد سے باہر جا کر یا کسی اور جگہ پڑھے۔اور اگر مسجد میں ایسی جگہ میسر ہو جہاں سجدہ کرنا صحیح ہو تو اسہی کا اختیار کرنا ضروری ہے جبکہ ایسا کرنا تقیہ کے منافی نہ ہو۔
جبکہ واضح رہے کہ عام لوگوں کہ سامنے سجدگاہ پر ہی سجدہ کرنا واجب نہیں ہے بلکہ زمیں ،پتھر ،لکڑی پر بھی سجدہ کرنا جائز ہے البتہ تربت حسینیہ پر سجدہ افضل ہے۔
sistani.org/26592
۲ سوال: تقیہ کسے کہتے ہیں؟
جواب: تقیہ کے لغوی معنا حفاظت کرنے کے ہیں اور دینی اصطلاح میں تقیہ جان بچانے کی خاطر اپنے عقیدے کو چھپانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
sistani.org/17505
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français