مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

وضو صحیح ہونے کے شرائط ← → چہرہ اور ہاتھوں کو دھونے کے احکام

ارتماسی وضو

مسئلہ 282: ارتماسی وضو یہ ہے کہ انسان چہرے اور ہاتھ کو وضو کی نیت سے پانی میں ڈبوئے اور اگر چہرہ اور ہاتھ پانی کے اندر ہوں اور انسان وضو کے قصد سے باہر نکالنا چاہے تو احتیاط واجب کی بنا پر اس کا وضو صحیح نہیں ہے۔

مسئلہ 283: ارتماسی وضو میں بھی چہرہ اور ہاتھ کو اوپر سے نیچے کی طرف دھونا چاہیے اس بنا پر چہرہ کو پیشانی کی طرف سے اور ہاتھوں کو کہنی کی طرف سے پانی میں ڈبوئیں۔[49]

مسئلہ 284: اگر وضو میں بعض اعضا کو ارتماسی طریقے سے اور بعض کو غیر ارتماسی طریقہ سے انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

[49] اوپر سے نیچے کی طرف چہرہ کا دھونا احتیاط واجب کی بنا پر ہے۔
وضو صحیح ہونے کے شرائط ← → چہرہ اور ہاتھوں کو دھونے کے احکام
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français