مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

دفتر مرجعيت

تبلیغ کے لیے مبلغین کا

اسلام دینا کے گوشہ گوشہ میں موجود اپنے پیروانوں تک اپنی صدای حق پہچانے کے لیے خاص اہتمام کرتا ہے۔ جو ایک خطیر ذمہ داری ہے اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کا دفتر مبلغین کی سر پرستی کرتا ہے۔

اس شعبہ کی طرف سے سینکڑوں مبلغین ایران اور دینا کے مختلف حصوں میں بھیجے جاتے ہیں، خاص کر رمضان المبارک اور محرم میں۔ اس کے علاوہ دینا کے بہت سے اداروں کی درخواست اور فرمایش پر ان کے ملکوں میں مبلغ بھیجے جاتے ہیں جس میں عربی، افریقی، جنوب شرقی ایشیائی، آسٹریلیائی، اسکینڈینیوی اور امیریکی ممالک شامل ہیں۔

شعبہ سوالات

عوام الناس مراجع کرام سے اپنے شرعی سوالات پوچھتے رہتے ہیں اور اس کے مناسب جوابات کی تلاش میں ہوتے ہیں اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے ایک شعبہ، سوالات کے جواب دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے جس میں اس کے ممبران احکام کے جدید مسائل کا، آب کے فتوی کے مطابق جواب دیتے ہیں۔
اس شعبہ میں خدمت کرنے اور جواب دینے والے علماء و فضلاء آپ کے شاگرد ہیں۔
ان جوابات کی بنیاد آپ کے وہ نظریات و فتاوے ہوتے ہیں جو آپ کی کتابوں اور توضیح المسائل میں بیان ہوئے ہیں یا ان سوالات کی بنیاد پر جو آپ سے پہلے کیے جا چکے ہوتے ہیں۔ لہذا اگر کبھی وہ صحیح جواب نہیں تلاش کر پاتے تو اسے حضرت آیت اللہ العظمی کے پاس نجف اشرف بھیج دیتے ہیں۔
یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ کبھی ان کے جوابات آپ کی کتابوں اور توضیح المسائل کے بر خلاف ہوتے ہیں جن کا سبب فتوی کی تبدیلی یا چھپائی کی غلطی ہوتی ہے۔
یہ شعبہ ہر طرح کے شرعی، اعتقادی اور دینی سوالوں کا استقبال کرتا ہے اور حضرت آیت اللہ کے فتوے کے مطابق ان کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہے البتہ بعض موقعوں پر اس شعبہ کے تمام ارکان کے اتفاق نظر کے بعد، بزرگ اور مشہور علماء کے فتوے کے مطابق جواب دیتے ہیں۔
یہ شعبہ بعض سوالوں کے جواب، بعض خاص موضوع کے بارے میں ہونے کی وجہ سے نہیں دیتا، اس لیے کہ حضرت آیت اللہ ان کے جواب کی اجازت نہیں دیتے۔ اس کا کوئی خاص سبب نہیں ہے۔
اور بعض سوالات فضول ہونے کی وجہ سے جواب نہیں دئے جاتے۔

شعبہ امداد

جس چیز نے حضرت آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کی شخصیت کو دوسروں سے ممتاز کیا ہے وہ ان کا قوم کے ہر طبقہ سے ربط و ضبط رکھنا ہے خاص کر غریب اور نادار لوگوں پرتوجہ دینا اور ان کی مدد کرنا، یہی وجہ ہے کہ آپ کے دفتر نے اپنی اس اہم ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس شعبہ کا افتتاح کیا ہے۔
اس کے اھداف یہ ہیں:

۱۔ دائمی و موقت صورتوں میں غرباء و فقراء کی امداد
۲۔ انجمنوں اور مذھبی پروگراموں کے لیے امام باڑوں کی امداد
۳۔ مریضوں کے لیے امداد
۴۔ رمضان المبارک میں کی جانے والی امداد
۵۔ شادیوں کے لیے کی والی امداد
۶- امداد کمیٹی برای مھاجرین عراقی
۷- امداد کمیٹی برای متائثرین سیلاب و زلزلہ
۸- امداد کمیٹی برای مہاجرین افغانی

شعبہ کتب و کیسیٹس

اسلام کی نشر و اشاعت و تبلیغ اور اس کی حقانیت کو دنیا کے گوشہ گوشہ میں لوگوں تک پہچانے کے لیے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اس شعبہ کی بنیاد ڈالی ہے تا کہ شیعوں کی کتابیں، مقالات کے ساتھ ساتھ حضرت آیت اللہ کے آثار و کتب بشمول توضیح المسائل، منھاج الصالحین اور دیگر فقہی کتابیں لوگوں تک پہچائے جا سکیں۔

شعبہ وظیفہ طلاب

مرجعیت و زعامت دینی پر فائز ہونے کے بعد سے آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ نے حوزات علمیہ اور دینی مدارس پر خاص توجہ مبذول کی ہے، جس سے اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ آپ کو حفظ و نشر علوم اھل بیت علیھم السلام جیسی خطیر ذمہ داری کا کس قدر احساس ہے۔
یہی وجہ ہے کہ حوزات علمیہ، مدارس اور طلاب دینی کی پشت پناہی اور سر پرستی کے طور پر سالانہ ایک خطیر رقم طلاب کے وظیفوں پر صرف کی جاتی ہے۔ جس میں ایران کے مختلف حصوں میں موجود چھوٹے بڑے تین سو حوزات علمیہ و مدارس دینی شامل ہیں جن میں پینتیس ھزار طلباء قم مقدس، دس ھزار مشھد مقدس اور چار ھزار اصفہان میں علم دین حاصل کر رہیں ہیں۔
ایران کے علاوہ دوسرے ممالک میں تقسیم ہونے والے وظیفوں کے اعداد و شمار ذیل میں ذکر کیے جا رہیں ہیں:
۱۔ سیریا (شام).
۲۔ پاکستان.
۳۔ ھندوستان.
۴۔ لبنان.
۵- افغانستان.

حج کمیٹی

ایک بار سے زیادہ حج کرنا ہر انسان کے لیے ممکن نہیں ہوتا، لہذا اعمال و ارکان حج کی ادائگی کے وقت نہایت احتیاط و دقت سے کام لینا چاہیے۔ اسی بات کے مد نظر آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے ایک حج کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ حاجی حضرات اعمال و ارکان حج کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔
اس کمیٹی کی مختلف خدمات ہیں۔ ذیل میں ان میں سے بعض کا ذکر کیا جا رہا ہے:
۱۔ پیش آنے والے سوالوں کے جواب دینا اور ان فقہی مسائل کو حل کرنا جن سےحج کے دوران حاجی دچار ہوتے رہتے ہیں۔
۲۔ دینا کے مختلف حصوں سے خانہ خدا کی زیارت اور حج کے لیے آنے والے کاروان اور قافلوں سے ملاقات کرنا تا کہ اس کے ذریعہ دینی و مذہبی تعلیمات کی نشر و اشاعت کی جا سکے، ان کے نظریات و مشوروں سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور ان کا ان کے مرجع تقلید سے رابطہ بر قرار ہو سکے۔
۳۔ حج سے مشرف ہونے والی دینی، علمی اور سماجی بڑی شخصیتوں سے ملاقات کرنا۔
۴۔ تبلیغ کے لیے حج پر جانے والے مبلغین کی اعانت کرنا۔

آپ کے دفاتر


آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفاتر:

جمهوری عراق
نجف اشرف ـ روڈ رسول ـ دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ
ٹیلی فون:
009647901971728
009647801154272

جمہوری اسلامی ایران
قم مقدس

پوسٹ باکس 37185/3514
معلم روڈ، قم مقدس

ٹیلی فون۔ 00982537741415
فیکس۔ 00982537741420

مشھد مقدس

دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ
آزادی روڈ، مشھد مقدس
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔ 00985132250091
فیکس۔ 00985132223239

ویب سائٹ۔ www.sistani.org
ای میل۔

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français