مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

اذان و اقامت کا ترجمہ ← → اذان اور اقامت

اذان اور اقامت کہنے کی کیفیت

مسئلہ 1093: اذان میں 18 جملے ہیں: " اللهُ‏ أَكْبَرُ " چار مرتبہ " أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إلّا اللهُ" " أَشْهَدُ أنَّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللهِ‏" " حَیَّ عَلَی الصَّلاةِ " " حَیَّ عَلی الفَلاحِ " " حَیَّ عَلی خَیرِ الْعَمَلِ " " اللهُ‏ أَكْبَرُ " " لا إِلهَ إلَّا اللهُ " ان میں سے ہر ایک دو مرتبہ اور اقامت سترہ (۱۷) جملہ ہے یعنی اذان کے شروع سے دو مرتبہ " اَللهُ أَكْبَرُ " اور اذان کے آخر سے ایک مرتبہ " لا إِلهَ إلَّا اللهُ " کم ہو جائے گا اور " حَیَّ عَلی خَیرِ الْعَمَلِ " کے بعد دو مرتبہ " قَدْ قامَتِ الصَّلاَةُ " کا اضافہ کریں گے۔

مسئلہ 1094: " أَشْهَدُ أَنَّ عَلیّاً وَلِیُّ اللهِ " یا " أَشْهَدُ أنَّ عَلیّاً أمیرُ الْمُؤْمِنینَ " یا " أَشْهَدُ أنَّ عَلیّاً أمیرُ الْمُؤْمِنینَ وَوَلیُّ اللهِ " یا " أَشْهَدُ أنَّ عَلیّاً أمیرَ الْمُؤْمِنینَ وَلیُّ اللهِ " اذان اور اقامت کا جز نہیں ہے گرچہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت اور امامت کی گواہی دینا رسول اکرم ﷺ کی رسالت کی گواہی کو کامل کرنے والی ہے اس لیے بہتر ہے کہ جزو کا قصد کئے بغیر " أَشْهَدُ أنَّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللهِ‏" کہنے کے بعد کہا جائے۔

مسئلہ1095: مسافر اور ہر اس شخص کے لیے جسے جلدی ہو اذان اور اقامت کے جملوں کو ایک دفعہ کہنا جائز ہے۔

اذان و اقامت کا ترجمہ ← → اذان اور اقامت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français