مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

غلات چہار گانہ کی زکوٰۃ ادا کرنے کے واجب ہونے کا وقت اور اس سے مربوط احکام ← → گندم ، جو ، خرما اور انگور (کشمش) پر زکوٰۃ واجب ہونے کے خصوصی شرائط

غلات چہارگانہ پر زکوٰۃ واجب ہونے کا وقت

مسئلہ 2491: گندم اور جو پر زکوٰۃ واجب ہونے کا وقت اس وقت ہے جب اناج اتنا نشو و نما کر چکا ہو کہ عرفاً اسے گندم کہا جائے اور انگور اور کشمش کی زکوٰۃ اس وقت واجب ہوگی کہ عرفاً اسے انگور کہا جائے اور خرمے کی زکوٰۃ اس وقت واجب ہوگی کہ عرب زبان کے عرف میں اسے تمر (خشک خرما) کہا جائے۔

مسئلہ2492: خرما غالباً تین شکل میں استعمال ہوتا ہے:

1
۔ خرما جب خشک ہو اور اسے تمر (خشک خرما) کہا جائے استعمال کریں۔

2
۔ خرما جب نرم اور تازہ ہو اور اسے رطب کہا جائے، استعمال کریں۔

3
۔ خرما جب کچا ہو اور اسے خلال یا خارک کہا جائے، استعمال کریں۔

خرما (تمر) پر زکوٰۃ ہے اور اس کا حکم گذشتہ مسائل میں ذکرکیا گیا تازے خرمے (رُطَب) پر زکوٰۃ نہیں ہے لیکن چنانچہ اس طرح ہو کہ اگر خشک ہو تو نصاب کی حد تک پہونچ جائے گا تو احتیاط مستحب ہے کہ اس کی زکوٰۃ نکالیں اور اسی طرح کچا خرمے (خلال یا خارک) پر ظاہر یہ ہے کہ زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔

مسئلہ 2493: مجموعی طور پر انگور کی دو قسم ہے:

1
۔ وہ انگورجو کشمش ہونے کی قابلیت رکھتے ہیں اور انہیں خشک کرکے اس کی کشمش سے استفادہ کیا جا سکتاہے تو زکوٰۃ واجب ہونے کے سارے شرائط ہوتے ہوئے ان پر زکوٰۃ واجب ہے۔

2
۔ وہ انگور جو کشمش ہونے کے قابل نہیں ہے اور اسے تازہ استفادہ کیا جاتا ہے یا اگر خشک بھی ہو جائے تو اس کی کشمش عرفاً قابلِ استفادہ نہیں ہے تو ایسے انگور پر زکوٰۃ نہیں ہے۔

غلات چہار گانہ کی زکوٰۃ ادا کرنے کے واجب ہونے کا وقت اور اس سے مربوط احکام ← → گندم ، جو ، خرما اور انگور (کشمش) پر زکوٰۃ واجب ہونے کے خصوصی شرائط
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français