مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

جن مقامات میں زکوٰۃ دینا مستحب ہے ← → تجارت كے مال کی زکوٰۃ

تجارت کے مال پر زکوٰۃ واجب ہونے کے خصوصی شرائط

پہلی اور دوسری شرط: تجارت كے مال کا مالک بالغ اور پورے سال عاقل ہو

مسئلہ 2575: اگر تجارت كے مال کا مالک نا بالغ بچہ یا دیوانہ[304] شخص ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی اور جس وقت انسان بالغ اور عاقل ہو چنانچہ زکوٰۃ ثابت ہونے کے باقی شرائط موجود ہوں تو اس وقت سے زکوٰۃ سے مربوط سال شروع ہوگا۔



تیسری شرط: انسان تجارت كے مال کا مالک عقد ِمعاوضہ کے ذریعے ہوا ہو

مسئلہ 2576: تجارت كے مال میں زکوٰۃ کا ثابت ہو نا اس بات سے مشروط ہے انسا ن تجارت كے مال اور اپنے کام کے سرمایہ کو معاوضہ کے ذریعے جیسے خریدنا، یا معاوضاتی مصالحہ اور اس کے مانند کے ذریعے مالک ہوا ہو اور یہ حکم اس تجارت كے مال کو شامل ہوگا جو اسے ہبہ کیا گیا ہو، یا وراثت میں ملا ہو یا بلاعوض (مفت) ملا ہو یا بغیر عوض کے مصالحہ میں ملا ہو۔



چوتھی شرط: تجار ت کا مال نصاب کی مقدار میں ہو

مسئلہ2577: تجارت كے مال کا نصاب سونے اور چاندی کے نصاب کی طرح ہے جو مسئلہ نمبر 2532۔2533 میں بیان کیاجا چكا۔



پانچویں شرط: اس مال كے زكوٰۃ والے ایک سال گزرچكے ہوں

مسئلہ 2578: تجارت كے مال پر زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے شرط ہے کہ جس وقت سے انسان کا تجارت کرنے اور منافع کمانے کا قصد ہے اس مال کے زكوٰۃ كے ایك سال گزرچكے ہوں اور جیسا کہ مسئلہ نمبر 2479 میں گزر چكا كہ تجارت كے مال میں زکوٰۃ والے سال سے مراد قمری بارہ مہینےگزر چكے ہوں۔



چھٹی شرط: پورے سال تجارت كے مال سے تجارت کرنے کا قصد باقی رہے

مسئلہ 2579: اگر سال کے درمیان میں اپنے قصد سے پلٹ جائے اور مثلاً تجارت كے مال کو اپنے اخراجات میں خرچ کرنے کا قصد کرے تو زکوٰۃ واجب نہیں ہے ۔



ساتویں شرط: تجارت کا مال پورے سال میں اپنی اصل [305]{ FR 4797 } قیمت یا اس سے زیادہ میں قابلِ فروخت ہو

مسئلہ 2580: اگر سال کے کسی حصے میں سرمایہ اپنی اصلی قیمت میں قابلِ فروخت نہ ہو اور اس کا کوئی خریدار نہ ہو تو تجارت كے مال کی زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ مثال کے طور پر انسان کا سرمایہ سو ملین ریال کی قیمت رکھتا ہو لیکن سال کے دوران اس کی قیمت کم ہو جائے اور نوّے ملین سے زیادہ قابلِ فروخت نہ ہو تو اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔

آٹھویں شرط: مالک تجارت كے مال میں عرفاً تصرف کر سکتا ہو

مسئلہ 2881: اگر تجارت كے مال کا مالک ایک قابلِ توجہ مدت تک عرفاًؑ اپنے مال میں تصرف نہ کر سکتا ہو مثلاً اس کا مال چوری ہو گیا ہو یا غصب ہو گیا ہو یا گم ہو گیا ہو تو اس مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔


[304] بلکہ اگر سال کے کچھ حصے میں دیوانہ ہو تو اس پر زكوٰۃ واجب نہیں ہے البتہ اگر پورے سال میں صرف ایک گھنٹے اور اس کے مانند کےلیے دیوانہ ہو تو زكوٰۃ کے باقی شرائط کے ہوتے ہوئے احتیاط کی بنا پر زكوٰۃ واجب ہو جائے گی۔

[305] تجارت كے مال کو خریدنے کی قیمت یا جتنا اس پر خرچ ہوا ہے۔
جن مقامات میں زکوٰۃ دینا مستحب ہے ← → تجارت كے مال کی زکوٰۃ
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français