مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

امام علی علیہ السلام سینٹر، مرکزی دفتر قم مقدسہ

بسمه تعالی

دین مبین اسلام راہ حق میں بشریت کے ارتقاء و رشد کی راہ میں آنے والی ہر طرح کی رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور منسوخ شدہ آسمانی ادیان کی ترویج و تبلیغ کا سد باب کرتا ہے۔ اور اس آیہ کریمہ(ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم) کے مطابق رنگ و زبان و مکان کی تفریق کے بغیر انسانوں کی برتری کا معیار تقوی کو قرار دیتا ہے۔ لہذا دستورات قرآنی، فرامین نبوی (ص) اور اقوال ائمہ (ع) کے مطابق معیاروں اور اصولوں کو فروغ دے کر ساری دنیا میں خدمت انجام دینا چاہیے۔ انہیں باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بشریت تک صدای حق پہچانے اور تمام اختلافات کے باوجود اس کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے اس مرکز کی تاسیس اور اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اس سینڑ کا ہدف یہ ہے کہ اہل قلم اور فاضل محققین کے گروہ کے سپرد مہم کتابوں کا ترجمہ کیا جائے اور اس امر میں ان سے مدد لی جائے اور انہیں تحقیق کے ساتھ دیدہ زیب شکل میں چھاہا جائے۔ اس مرکز کا ایک دوسرا مقصد یہ ہے کہ وہ محققین کے لیے بہتر اور جدید روش کی ایجاد کرتے ہوئے انہیں جدید طریقئہ تحقیق سے روشناس کرے تا کہ جدید ہونے والی تحقیقات تک ان کی رسائی ممکن ہو سکے۔
اب تک اس مرکز کی طرف سے دنیا کی پچیس مندرجہ ذیل بڑی اور مشہور زبانوں میں ہہت سی کتابیں ترجمہ ہوکر چھپ چکی ہیں:
۱۔ عربی
۲۔ انگریزی
۳۔ جرمن
۴۔ فرنچ
۵۔ ٹرکی
۶۔ نارویجین
۷۔ آذری
۸۔ تھائی لینڈی
۹۔ جرمن (ہالینڈ)
۱۰۔ جاپانی
۱۱۔ ھوسائی
۱۲۔ ایٹالین
۱۳۔ اسپینش
۱۴۔ آلبانیائی
۱۵۔ کردی
۱۶۔ اردو
۱۷۔ انڈونیشین
۱۸۔ اوگانڈین
۱۹۔ فیلیپینی
۲۰۔ ھندی
۲۱۔ فلانی (آفریقائی)
۲۲۔ روسی
۲۳۔ چینی
۲۴۔ سواحلی
۲۵۔ زبان کرناکریی

اس مرکز کی طرف سے بچوں اور نوجوانوں کا ایک مجلہ مجتی کے نام سے شایع ہوتا ہے جس کا ھدف بچوں اور نوجوانوں میں اھل بیت (ع) کے افکار کی نشر و ترویج کرنا ہے۔ اس مرکز کے تحت ذیل میں درج ہونے والے دو اور مراکز بھی ہیں جو انہیں مذکورہ اھداف کے پیش نظر خدمت انجام دے رہیں ہے:
۱۔ امام علی علیہ السلام سینٹر (لندن) تاسیس ۱۴۱۶ھجری قمری
۲۔ امام علی علیہ السلام سینٹر (بیروت) تاسیس ۱۴۱۷ ھجری قمری

مرکز کا پتہ یہ ہے:
صفائیہ روڈ، کوچئہ ممتاز،
ضلع قم مقدس،
اسلامی جمہوریہ ایران
ٹیلیفون:00982537743996
http://www.alimamali.com

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français