مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

کتب خانہ قرآنی علوم اور تفسیر، قم مقدسہ

قرآنی علوم اور تفسیر، مھم ترین علوم اھل بیت (علیھم السلام) میں سے ایک ہیں جو علماء سلف کی محنتوں اور زحمتوں سے نسلا بعد نسل ہم تک پہنچیں ہیں۔ بشریت نے ان علوم سے بہت فائدے اٹھائیں ہیں، جو قرآنی رمز و راز کا ایک حصہ ہیں اور جنہیں ائمہ اطھار(ع) جو مخزن علوم الہی ہیں، نے بیان کیا ہے۔
لہذا حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی عنایتوں سے ۱۴۱۸ ھجری قمری میں اس قرآنی علوم و تفسیر سے مخصوص کتاب خانہ کا افتتاح ہوا، جس کے نظم و انتظامات اور سہولتوں کی فراہمی میں کئی سال کا عرصہ صرف ہوا ہے۔
صاحبان قلم، فضلاء و دانشمندان و محقیقین کی طرف اس کا بڑا استقبال کیا گیا جو اس کے رشد اور ترقی کا سبب قرار پایا اور متولی حضرات اس میں جدید کتابوں کے اضافی کی تگ و دو میں لگ گیے۔
اس کتاب خانے میں قرآنی علوم اور تفسیر کے مختلف موضوعات پر عربی و فارسی میں ۱۵ ھزار کتابیں موجود ہیں۔ جس میں سے ایک بڑی تعداد نادر، نایاب اور مرجع کتب کی ہے۔
کتاب خانہ کے اھداف یہ ہیں:
۱۔ قرآنی علوم و تفسیر کی کتابوں، مصادر اور دوسری مطبوعات کی فراہمی اور ان کی خریداری۔
۲۔ مقالات اور مشورتوں کی جمع آوری۔
۳۔ مختلف زبانوں میں قرآنی مقالات کی جمع آوری، ترتیب و تدوین اور طباعت۔
۴۔ علوم قرآنی و تفسیر کے موضوع پر علمی و تحقیقی کانفرنسوں اور مباحثات کا انعقاد۔

کتاب خانہ کا پتہ:
دور شہر، کوچہ ۱۷،
قم مقدس،
اسلامی جمہوریہ ایران
ٹیلی فون: 00982537736149

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français