مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

الرسالۃ سینٹر

بسمه تعالی

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین مبین اسلام قوانین اسلامی کے مطابق ھدایت بشری کے لیے خاص توجہ کا قائل ہے اور اس علم و آگاہی اور آسمانی مفاہیم کی نشر و اشاعت، جس کی آواز پیغببر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بلند کی تھی اور جو قرآن و سنت کی رو سے واجبات میں ہے۔ دین کے ناموس کا دفاع، ولایت، عقیدہ، شبھات کا دفاع، اثبات بقاء دین اور اسلامی راہ کی تبلیغ سب کے لیے ہر زمان، ہر مکان میں واجب ہے۔ اور ان گمراہ افکار سے، جن کا مقصد مسلمانوں کی شناخت کا ختم کرنا ہے، مقابلہ کے لیے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اس مرکز کی تاسیس کی ہے۔ جس کا مقصد ایسی بحثوں کا مجموعہ مرتب کرنا ہے جو اسلام اور مکتب اہل البیت کے مطابق تعریف اور بیان کیا گیا ہے۔
اور ان مجموعوں کے موضوعات ذیل میں درج کیے جا رہیں ہیں:
۱۔ عقائد
۲۔ اخلاق و تربیت
۳۔ افکار اسلامی
۴۔ تاریخ تمدن
۵۔ علماء و دانشمندان کا تعارف
اس مرکز کے پروگرام ذیل میں ذکر کیے جا رہیں ہیں:
۱۔ جدید کتابوں کی تالیف
۲۔ اس مرکز کی طرف سے معین شدہ کتابوں کی تلخیص
۳۔ اس مرکز کی روش کے مطابق قدیم کتب کی فصل بندی و طباعت
اس مرکز کا موجودہ پروگرام چہاردہ معصومین کے متعلق کتابوں کی طباعت کرنا ہے۔ ذیل میں ان کتابوں کی فہرست دی جا رہی ہے جو اس مرکز کی طرف سے چھاپی گئیں ہیں:
۱۔ المھدی المنتظر(عجل اللہ فرجہ) فی الفکر الاسلامی
۲۔ سلامۃ القران من التحریف
۳۔ خلافۃ الرسول بین الشوری والنص
۴۔ الحقوق الاجتماعیۃ فی الاسلام
۵۔ الامر بین الامرین
۶۔ مطارحات فی الفکر والعقیدۃ
۷۔الشفاعۃ حقیقۃ اسلامیۃ
۸۔ تربیۃ الطفل فی الاسلام
۹۔ البدعۃ مفہومھا و حدودھا
۱۰۔ الرفق فی المنظور الاسلامی
۱۱۔ دور العقیدۃ فی بناء الانسان
۱۲۔ الرجعۃ او العودۃ الی الحیاۃ الدنیا بعد الموت
۱۳۔ الایمان والکفر و آثارھما علی الفرد والمجتمع
۱۴۔ الصحابۃ فی القرآن والسنۃ والتاریخ
۱۵۔ الدعاء حقیقتہ، آدابہ، آثارہ
۱۶۔ مودۃ اھل البیت و فضاءلھم فی الکتاب والسنۃ
۱۷۔ التقیۃ فی الفکر الاسلامی
۱۸۔ العصمۃ، حقیقتھا و ادلتھا
۱۹۔ الامر بالمعروف والنھی عن المنکر
۲۰۔ السجود، مفھومہ و آدابہ والتربۃ الحسینیۃ
۲۱۔ آداب الاسرۃ فی الاسلام
۲۲۔ امام علی (ع) سیرۃ و تاریخ
۲۳۔ سیدۃ النساء فاطمۃ الزھراء (ع)
۲۴۔ الامام علی بن الحسین السجاد (ع)
۲۵۔ الامام محمد الجواد (ع)
۲۶۔ الزیارۃ والتوسل

مرکز کا پتہ یہ ہے:
سمیہ۔ قم مقدس، ایران
پوسٹ باکس: 37185. 737
ٹیلی فون: 00982537732013

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français