مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

مرکز تحقیقات اسلامی المصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

اعتقادی بحثوں کی اہمییت اور مخالفین کے جدید اعتراضات کے مناست جوابات کے پیش نظر اور عقائدی مباحث کو اہمیت دیتے ہوئے، کیونکہ دین مبین اسلام میں اصول و فروع دین میں کوئی فرق نہیں ہے اور پیغمبر اسلام اور ائمہ اھل بیت کی بھی یہی سیرت رہی ہے کہ وہ احکام الہی کے ساتھ ساتھ اعتقادی مسائل پر بھی خاص توجہ دیا کرتے تھے، مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اس مرکز کی تاسیس کی ہے تا کہ خاص کت اعتقادی و مباحث و مسائل پے توجہ دی جا سکے اور ساتھ ہی دنیا بھر میں ہونے والے مختلف جدید اعتراضات کے جوابات دیئے جا سکیں۔
اس مرکز کا ھدف مذکورہ اھداف کے علاوہ ایک عقائد کے اطلاعاتی بینک (معجم عقائدی) کا قائم کرنا ہے جس میں مھمترین شیعہ و سنی مصادر و ماخذ جمع کیے گیے ہوں اور عقائد پر ایک ایسے جامع و مکمل کتابوں کے سیٹ ترتیب و تنظیم کیے جا سکیں جو ایک طالب علم کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔
عقائد کے اطلاعاتی بینک کا منصوبہ:
اطلاعاتی بینک کی خدمات دو شعبوں میں تقسیم ہوتی ہیں:
۱۔ عقائد کا دفتر:
اس شعبہ کا کام سات ھزار سے زیادہ جدید کتابوں کی تنظیم اور ترتیب دینا ہے جس میں شیعوں کے جدید و قدیم ماخذ و مصادر اور مولفین کے علاوہ بعض اہل کتاب کے مذاھب بھی شامل ہیں۔
۲۔ موضوع بندی:
اس شعبہ کا پہلا کام عقائد کے ایسے اہم اور جدید موضوعات کی فہرست مرتب کرنا ہے جو آج کے مسلمان کی ضرورت کو پورا کر سکے۔ جس میں ایک موضوعات ہیں۔ اس کے بعد اصل شیعہ و سنی کتب کی تنظیم و ترتیب ہے جس میں تین ہزار جلد سے زیادہ کتابیں ہیں اور ان موضوعات کی تحقیق پر چالیس محققین کام کر رہیں ہیں۔ پھر انہیں کمپیوٹر میں وارد کیا جاتا ہے اس طرح یہ اطلاعاتی بینک تشکیل پاتا ہے جس میں مختلف موضوعات ہیں جیسے توحید، عدل ،نبوت، امامت اور قیامت۔ ان میں سے ہر موضوع کے لیے ایک مخصوص فایل موجود ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ موضوعات آٹھ سو سے زیادہ کتابوں سے جدا کیے گیے ہیں اور اس وقت ان کی علمی و فنی تنظیم و ترتیب پر کام ہو رہا ہے تاکہ انہیں آسانی سے ڈھونڈا جا سکے۔
شیعہ سنی عقائدی کتب:
اس مرکز کا منصوبہ ایک ایسا انسائکلوپیڈیا مرتب کرنا ہے جس میں عقائد کے تمام مھمترین مسائل کا احاطہ کیا جا سکے اور جو محققین کے لیے ایک منبع کی حیثیت رکھتا ہو۔ اسے العقائد الاسلامیۃ کے نام سے چھاپا جائے گا جس کی چار جلدیں اب تک ذیل میں آنے والے عنوانات کے تحت چھپ چکی ہیں:
پہلی جلد: فطرت و خدا شناسی کے برے میں ہے۔
دوسری جلد: توحید و شرک و تشبیہ و تجسیم کے بارے میں ہے۔
تیسری جلد: مختلف اسلامی ادیان و مذاھب میں شفاعت کے عقیدے کے بارے میں ہے۔
چوتھی جلد: شفاعت و توسل اور شفاء طلب کرنے کے بارے میں ہے۔
پانچویں جلد: انبیاء و ائمہ علیہم السلام کے معصوم ہونے کے بارے میں ہے۔(زیر طباعت)
آیات الغدیر: اس کتاب کی طباعت کا مقصد، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خطبئہ غدیر کی تحقیق کرنا ہے جو آپ نے حجۃ الوداع سے واپسی پر فرمایا تھا، اس آیت کی تفسیر کے ضمن میں تفصیلی بحث کرنا ہے جس میں درج ذیل آیات شامل ہیں:۱۔ یا ایھا الرسول بلغ ما انزل الیک من ربک، و ان لم تفعل فما بلغت رسالتہ ۔
۲۔ الیوم اکملت لکم دینکم، و اتممت علیکم نعمتی ۔
۳۔ سال سائل بعذاب واقع ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مرکز کی طرف سے محققین و مولفین کو، ہر طرح کی خدمت مفت میں دی جاتی ہے۔

اس مرکز کا پتہ یہ ہے:
پوسٹ باکس، 37185/3665
بلاک ۳، کوچہ ۹
دور شہر، قم المقدس
جمہوری اسلامی ایران

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français