مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر ۔ امام مھدی علیہ السلام نیٹ ورک (اصفہان)

حضرت امام زمانہ علیہ السلام (ارواحنا لہ الفداء) کے وجود مبارک کی برکت سے اس جھان ہستی اور اس میں بسنے والوں کی کامیابی کی راہ میں قدم بڑھاتے ہوئے، آثار و معارف اھل بیت علیہم السلام کے نشر و اشاعت کے لیے شہر اصفھان میں اس نیٹ ورک کی بنیاد ڈالی گئی ہے جس کے ذریعہ سے آپ کی مظلومیت لوگوں تک پہچانے کے لیے آپ کے نام نامی سے اس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ جو اس شہر کے علماء اور علمی و ثقافتی اداروں کی حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی سے کی گئی اس فرمائش کا نتیجہ ہے جس میں کہا گہا ہے کہ ایک ایسی مخصوص ویب سائٹ بنائی جائے جو منجی عالم بشریت امام زمانہ علیہ السلام کی پر برکت زندگی کا مختلف نقطہ نظر اور زاویوں سے احاطہ اور اس پر تحقیق کر سکے اور آپ کی شخصیت کو دنیا سے متعارف کرایا جا سکے۔ اسی سلسلے سے حوزہ علمیہ اصفہان کے علماء و فضلاء کے تعاون سے آپ کی ولادت با سعادت کے دن، نیمہ شعبان ۱۴۲۲ ھجری شمسی کو حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اس کا پتہ یہ ہے:
اصفھان، ایران
http://www.montazar.net/

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français