مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » خمس

۴۱ سوال: کیا سونے کے سکے پے زکات واجب ہے، اور اگر واجب ہے تو کیا زکات کے بعد اس پر خمس بھی واجب ہے؟
جواب: اس پر زکات واجب نہیں ہے۔
۴۲ سوال: اگر کوئی بعض چیزوں سے بے نیاز ہو جائے جیسے لباس اور میکپ کا سامان تو کیا ان کا بھی خمس واجب ہے؟
جواب: ان کا خمس واجب ہے۔
۴۳ سوال: کیا بچے اور مجنون کے مال کے فائدے پر خمس واجب ہے؟
جواب: ہاں واجب ہے۔
۴۴ سوال: انشورینس میں ملنے والے پیسے، ریٹائرمینٹ پر ملنے والی پنشن اور اس دیت میں جو سال کے درمیان ملی ہو، کیا ان پر خمس واجب ہے؟
جواب: انشورینس کے پیسے اور ریٹائرمینٹ کی پنشن، اگر وہ سال کے اخراجات سے بچ جائیں تو ان پر خمس ہے، اور دیت پر خمس واجب نہیں ہے۔
۴۵ سوال: خمس کس کو دیا جا سکتا ہے۔
جواب: خمس کا آدھا حصہ سھم سادات ہے جسے خود سید فقیر کو دے سکتےہیں، البتہ بنا بر احتیاط لازم تارک الصلاۃ اور کھلے عام گناہ نہ کرتا ہو، اور آدھا سہم امام (علیہ السلام) ہے کہ اس زمانے میں مجتھد اعلم یا اس کے وکیل کو دیں، اور سہم امام (علیہ السلام) کو دیندار مومنین کی ضروری نیازوں میں خرچ کرنے کیلیٔے اجازت لینی ہوگی۔
۴۶ سوال: میں نے ابھی تک خمس نہیں نکالا ہے، اب خمس دینا چاہتا ہوں کس طرح حساب کروں؟
جواب: جس دن کام شروع کیا تھا وہی آپ کے خمس کی تاریخ ہے واجب ہے ہر سال اس دن جو کچھ آپ کے پاس بچا ہے اس کا خمس ادا کریں خواہ نقد پیسہ ہو یا وہ چیزیں جو استعمال سے ختم ہو جاتی ہیں جیسے کھانے ، پینے کی چیزیں جو کچھ بچی ہو، اور اسی طرح لباس اور اس طرح کی چیزیں اگر جس سال میں خریدہ ہے اس میں استعمال نہ کیا ہو ، اور گ‍‍‌‌ذشتہ سالوں کے لیۓ بھی۔ جس میں خمس نہیں دیا ہے۔ اسی طرح حساب کرے، کیونکہ جو کچھ خمس کی تاریخ پر آپ کے پاس رہا ہو اس کا خمس آپ کے ذمے میں ہے، اور اگر اس کی مقدار معلوم نہ ہو تو جتنی مقدار یقین ہے اسے ادا کرے اور مشکوک مقدارکے لیۓ اپنے مجتہد کے وکیل سے مصالحہ کرے اس طرح سے کہ اگر ۵۰٪ فیصد احتمال دے رہا ہو کہ اس چیز کا خمس دیا ہے تو اس کا آدھا خمس دے، اور گھر، گھر کا سامان ، گاڑی اور دوسری چیزیں اگر سال کی در آمد سے خریدہ اور استعمال کیا ہے تو اس پر خمس نہیں ہے۔اور ہر سال خمس دے کر بچی ہویی مقدار اگر نیے سال میں خرچ کیا ہے تو نیے سال کی در آمد سے اسے کم کر سکتے ہیں۔
۴۷ سوال: طالب علم کے لیۓ شہریہ لینے کے کیا شرایط ہیں؟
جواب: اگر طالب علم اپنے اوقات کو تحصیل علم میں اس روش کے مطابق جو حوزہ علمیہ میں رایج ہے گذار رہا ہو اور یہ قصد رکھتا ہو کہ اس طریقے سے دین اور مذہب کی خدمت کے لیۓ آمادگی پیدا کرے اور اس راہ میں خود سے امید رکھتا ہو تو سہم امام علیہ السلام حاکم شرع کی اجازت سے اپنے اخراجات کے لیۓ خرج کرے اس شرط کے ساتھ کے اس کا خرج اس کے شہر میں رہنے والے متوسط الحال مومنین سے زیادہ نہ ہو۔
۴۸ سوال: میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ اپنا واجب شدہ خمس ابھی ادا کر پاوں کیا مجھے مہلت مل سکتی ہے؟
جواب: اگر خمس کا نقدی طور پر ادا کرنا باعث ہو کہ آپ زیادہ سختی میں پڑ جایں تو رقم اور اس کو ادا کرنے کی مدت کو معین کرکے اسی سایٹ پرایمل کے ذریعہ مصالحہ یا دست گردان کرکے ذمے میں لیں اور پھر آہستہ آہستہ بغیر لاپرواہی کے ادا کریں۔
۴۹ سوال: وہ پیسا جو کسی کو قرض کے طور پر دے رکھا ہے اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر خمس کی تاریخ پر کچھ رقم دوسروں کو قرض دے رکھا ہو پس اگر اپنے قرض کو واپس لے سکتا ہو تو لازم ہے کہ خمس ادا کرے خواہ واپس لے یا نہ لے اور اگر واپس نہ لے سکتا ہو تو اس کا خمس دینا لازم نہیں ہے لیکن جب بھی بعد میں واپس ملے فورا اس کا خمس دینا واجب ہے، اور ایسا بھی کر سکتا ہے کہ خمس کی تاریخ پر اپنے قرض کی بازار میں قیمت کرے ( یعنی دیکھے کے بازار میں اس کے قرض کو کتنے میں خریدیں گے ) اور اس کا خمس ادا کرے، کہ قاعدتا اس کی قیمت اصلی رقم سے کم ہوگی، اور اس صورت میں جب بھی قرض واپس ملے قیمت (جس کا خمس دیا ہے) سے زاید مقدار آیندہ سال کی در آمد میں شمار ہوگا پس اگر آیندہ سال کی خمس کی تاریخ تک باقی رہا تو خمس واجب ہے۔
۵۰ سوال: اگر کو‌ئی شخص مقروض ہو تو اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: وہ قرض جو ضروریات زندگی کے لیۓ لیا ہو اس کو اسی سال کی در آمد سے کم کر سکتا ہے اور پھر جو بچے اس کا خمس دے، لیکن گذشتہ سالوں کے قرض کو اس سال کی در آمد سے کم نہیں کر سکتا۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français