مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » خمس

۵۱ سوال: آیا لون پر خمس واجب ہے؟
جواب: لون پر خمس نہیں ہے مگر جتنی مقدار قسط دے چکے ہیں اور اصل مال یا اس کا بدل موجود ہے۔
۵۲ سوال: جو پیسہ ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے لیۓ یا کسی ٹور کو دے رکھا ہے اور خمس کی تاریخ آ گئی ہے اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر اس مال کا واپس لینا ممکن نہ ہو بلکہ ٹکٹ خریدنے والا یا مسافر، ٹکٹ بیچنے والی کمپنی یا ٹور کے مالک سے صرف ان خدمات کو حاصل کر سکتا ہو جس کے لیۓ پیسہ دیا ہے تو خمس واجب نہیں ہے۔
۵۳ سوال: اگر کويی شخص ایک ساتھ گھر خریدنے‍‍‍‍‍‍‍ ‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍کی صلاحیت نہ رکھتا ہو اس لیۓ آہستہ آہستہ چند سال میں گھر بنا‌یۓ تو کیا اس پر خمس واجب ہوگا؟
جواب: آپ جس جگہ رہ رہے ہیں وہاں کے عرف کے مطابق اگر لا‌زم ہو کہ آپ کے پاس خود کا گھر ہو اسطرح سے کہ آپ اپنے اور بیوی بچوں کے لیۓ اپنا گھر مہیا نہ کریں اور کرایہ پر رہیں تو عرف آپ کو ان کے حقوق کے بنسبت مقصر ( کوتاہی کرنے والا) شمار کرے تو اگر پیسے کو سال گذرنے سے پہلے گھر کے بنانے میں خرچ کر دیں تو اس پر خمس واجب نہیں ہے۔
۵۴ سوال: اگر کویئ شخص نیۓ گھر میں شفٹ ہو جایۓ جب کے پرانہ گھر بھی موجود ہو تو کیا پرانے گھر پر خمس ہے؟
جواب: وہ گھر جس میں انسان سکونت رکھتا ہے اور حد اقل، خمس کی تاریخ کے پہلے سال میں اس سے بے نیاز نہیں ہوا ہے اس پر خمس واجب نہیں ہے، اور کوئي شخص نیا گھر لے اور پرانہ گھر بھی رکھے، تو اگر گھر تبدیل کرنے کی ضرورت صرف پرانے گھر کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے ہو کہ اس کی ضرورت کو پورا نہیں کر رہا تھا تو نیۓ گھر میں سے پرانے گھر کی قیمت کی مقدار کا خمس ادا کرے، لیکن اگر گھر کا تبدیل کرنا اس لیۓ ہو کہ پرانہ گھر رہنے کے قابل نہیں رہ گیا تھا خواہ ویران ہونے کی وجہ سے ہو یا یہ کہ وہ علاقہ (ایریہ) رہنے کے لایق نہ رہا ہو یا کو‏ئي اور وجہ ہو تو نیۓ گھر کا خمس واجب نہیں ہے، یا یہ کہ پرانے گھر سے کسی اور طریقے سے استفادہ کرنا ممکن ہو، مثلا اپنے بیٹے کو وہاں رہنے کو دے یا کرایہ پر دے یا انبار بنا دے، تو اس صورت میں بھی خمس واجب نہیں ہے، لیکن اگر اس سے استفادہ کرنا ممکن ہو اور اسے اسی طرح رہا کرے تو لازم ہیکہ اتنی مقدار خمس جو اوپر بیان ہوا ادا کرے۔
۵۵ سوال: اگر قرض یا لون لے کر گھر بنایا ہو اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر وہ اپنے لیۓ گھر تہیہ نہیں کر سکتا ہو مگر یہ کہ کچھ رقم قرض یا لون کے طور پر لے اور اس سے چند سال میں آہستہ آہستہ گھر بنا‎یۓ اور پھر گھر کو کرایہ پر دینے کے ذریعے اپنے قرض کو ادا کرے ، چنانچہ گھر کا تہیہ کرنا اس کی شان کے مطابق ہو ( اس طرح سے کہ اس کے بغیر اپنے اہل و عیال کے حقوق اور ان کے آیندہ کے لیۓ مقصر شمار ہو ) تو خمس واجب نہیں ہے، اور اس صورت کے علاوہ ہر سال جتنی قسط یا قرض ادا کر چکا ہے اس کا خمس ادا کرے۔
۵۶ سوال: جہیز کے خمس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا خمس واجب ہے مگر یہ کہ اس مقدار کا اس کے پاس نہ ہونا جو استفادہ نہیں ہوا ہے اس کی شان کے خلاف ہو یا یہ کہ استعمال کرنے کا قریبی امکان پایا جاتا ہو جیسے میہمانوں کا سامان اگر نیاز کے وقت فراہم کرنا آسان نہ ہو۔
۵۷ سوال: لڑکی کا جہیز جو پہلے سے خرید رکھا ہے اس کا خمس دینا پڑے گا ؟
جواب: اگر معمول اس طرح ہو کہ انسان اپنی لڑکی کا جہیز متعدد سالوں میں تہیہ کرے، اور اس طرح تہیہ نہ کرنا اس کی شان کے خلاف ہو گر چہ اس جہت سے ہو کہ اسے اپنے وقت پر تہیہ نہ کر سکتا ہو تو ایسا شخص سال کی در آمد سے اتنی مقدار جو عرف میں اس کی شان سے زیادہ نہ ہو اور ایک سال میں اتنی مقدار فراہم کرنا عرفا اس کے سال کے اخراجات میں شمار ہو خریدے تو اس کا خمس دینا لازم نہیں ہے، لیکن اگر اس کی شان سے زیادہ ہو یا گذشتہ سال کی در آمد سے نیۓ سال میں جہیز تہیہ کرے تو اس کا خمس دینا ہوگا۔
۵۸ سوال: کیا مہریہ خمس رکھتا ہے؟
جواب: وہ مہریہ جو عورت کو ملتا ہے، اور وہ مال جو مرد طلاق خلع کے عوض میں دریافت کرتا ہے، اسی طرح دیت جو دریافت کی جایۓ یا وہ ارث جو ارث کی بحث میں بیان شدہ معتبر قواعد کے مطابق انسان کو ملے اس پر خمس واجب نہیں ہے۔
۵۹ سوال: میرے پاس گاڑی ہے جس سے میں کام کرتا ہوں اور خود کے لیۓ بھی استعمال کرتا ہوں کیا اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر گاڑی اپنی شکل اور نوعیت کے لحاظ سے ذاتی ( پرسنل) استعمال سے مخصوص ہو تو اس کا خمس لازم نہیں ہے گر چہ اسے کام کے لیۓ بھی استفادہ کرے، لیکن اگر ایسا نہ ہو مثلا سامان ڈھونے والی گاڈی خریدے اور بعض اوقات اپنے بیوی بچوں کو جا بجا کرتا ہو تو اس کا خمس واجب ہے۔
۶۰ سوال: جو زمین ہم نے خریدا ہے اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر زمین بنجر ہو یعنی اس پر پہلے کھیتی اور تعمیر نہ ہوئی ہو تو اس پر خمس واجب نہیں ہے لیکن جو پیسہ خریدنے کے لیۓ دیا ہے اس کا خمس واجب ہے اور اگر قسطی طور پر خریدہ ہے تو اس کی قسط خمس دیۓ ہويۓ پیسے سے ادا کرے، لیکن اگر قرض کے پیسے سے خریدہ ہو تو قسطوں کو خمس دیۓ ہویۓ پیسے سے ادا کرنا لازم نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français