مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » کھانا پینا

۳۱ سوال: شتر مرغ کے انڈے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۳۲ سوال: دکانوں پر بکنے والے خیار شور پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ الکہل کے سرکہ سے بنایا گیا ہے، اس کے خریدنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے۔
۳۳ سوال: فرانس کے بعض بڑے سوپر مارکیٹ میں ایک حصہ حلال گوشت سے مخصوص ہے جو پیک ہوتا ہے اور جس پر مسجد کی تائیدیہ مھر ہوتی ہے، کیا اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے یا کسی مسلمان سے ہی خریدنا ضروری ہے؟
جواب: صرف لکھا ہوا ہونا کافی نہیں ہے اس پر اطمینان ہونا بھی ضروری ہے مگر یہ کہ بیچنے والا مسلمان ہو اور احتمال دے کہ اس نے گوشت کے تذکیہ شدہ ہونے کا اطمینان کیا ہوگا۔
۳۴ سوال: کیا حرام گوشت جانوروں جیسے سانپ اور شیر کا تیل نجس ہے؟
جواب: اگر حیوان خون جھندہ نہ رکھتا ہو یا تذکیہ شدہ ہو تو اس کا تیل پاک ہے اور اسے کھانے پینے کے علاوہ دوسرے کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۳۵ سوال: چاندی کے برتن میں کھانا کھانے کا کیا حکم ہے؟ اس میں پھل اور مٹھائی رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: سونے چاندی کے برتن کا کھانے پینے میں استعمال کرنا حرام ہے۔
۳۶ سوال: میں ڈینمارک میں رہتا ہوں، میری پیتزا کی دکان ہے، اس کے لیٔے مجھے سور کا گوشت پکانا پڑتا ہے، شرعی اعتبار سے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: سور کا گوشت بیچنا حرام ہے، اسے کھانے کے لیٔے کسی کے آگے پیش کرنا بھی احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے، اگر چہ وہ اسے حلال ہی کیوں نہ سمجھتے ہوں۔
۳۷ سوال: مٹھائی اور بعض دوسری کھانے والی چیزوں میں معمولی سا الکہل ملایا جاتا ہے جس سے کوئی نشہ نہیں ہوتا، کیا اسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر دو در صد یا اس سے کم ہو تو حرج نہیں ہے۔
۳۸ سوال: میں نے ایک دوا کا کپسول خریدا ہے اس میں ژلاتین ملا ہوا ہے، مجھے نہیں معلوم وہ ژلاتین طبیعی ہے یا مصنوعی، اس کو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۳۹ سوال: کافی پینے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حلال ہے۔
۴۰ سوال: خون لگے ہوئے انڈے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: خون کو نکال دیں اور بقیہ کھا سکتے ہیں۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français