مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » کھانا پینا

۴۱ سوال: کیا زردی و سفیدی میں موجود خون سے انڈا نجس ہو جاتا ہے؟ اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟ کوئی راہ حل ہو تو لکھیں؟
جواب: انڈے کے اندر ہونے والا خون پاک ہے لیکن اس کا کھانا حرام ہے، راہ حل یہ ہے کہ خون والا حصہ الگ کر لیا جائے اور بقیہ استعمال کر لے۔ ہاں اگر خون اتنا کم ہو کہ اس میں مستھلک(اس طرح مل جاۓ کے نا پیدا ہو جاۓ) ہو گیا ہو تو اس صورت میں پورا انڈا حلال ہے۔
۴۲ سوال: کھانے پینے کے آداب کا ذکر فرمائیں؟
جواب: کھانا پینا شروع کرتے اور کھاتے وقت اللہ کا نام لینا چاہیٔے۔
کھانا داہنے ہاتھ سے کھانا چاہیٔے۔
چھوٹے لقمے بنانے چاہیٔے۔
دسترخوان پر دیر تک بیٹھنا چاہیٔے۔
کھانے کو خوب چبانا چاہیٔے۔
کھانے کے بعد اللہ کی حمد و ثنا کرنا چاہیٔے۔
پیٹ بھرے ہونے کی صورت میں کھانا نہیں کھانا چاہیٔے۔
سیر ہو جانے سے پہلے ہی ہاتھ روک لینا چاہیٔے۔
حد سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔
کھاتے وقت دوسروں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیٔے۔
دوسروں کے آگے سے کھانا نہیں اٹھانا چاہیٔے۔
کھانا شروع اور ختم کرتے وقت نمک کھانا چاہیٔے.
۴۳ سوال: کبھی کبھی ٹونا مچھلی کے ڈبہ پر مچھلی کے نام یا فوٹو بنے ہوتے ہیں، جس سے ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ اس میں چھلکے دار مچھلی ہے کیا ان کے نام اور فوٹو پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، اگر چہ اس طرح کی کمپبیوں کا جھوٹ بولنا انہیں بہت مہنگا پڑ سکتا ہے؟
جواب: اگر ڈبہ پر لکھے ہونے سے یقین حاصل ہو جاۓ تو اس کے مطابق عمل کر سکتے ہیں۔
۴۴ سوال: کیا کیکڑے کی مختلف اقسام کے گوشت کھائے جا سکتے، اس بات کے مد نظر کے وہ بھی میگو کی طرح ہوتے ہیں؟
جواب: کیکڑے کا گوشت کھانا جایز نہیں ہے۔
۴۵ سوال: کیا کسی سنی سے ایسی مچھلی خریدی جا سکتی ہے جس کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ چھلکے دار ہے یا نہیں؟
جواب: اس سے خریدنا جایز ہے لیکن اگر اس کا چھلکے دار ہونا ثابت نہ ہو سکے تو اس کا کھانا جایز نہیں ہے۔
۴۶ سوال: وہ حلال غذا جو حرام (تذکیہ نشدہ) گوشت کے پھاپ سے تیار کی گئی ہو، کیا اس کا کھانا جایز ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے، اس کا کھانا نجس ہے، اس لیٔے کہ وہ حرام گوشت کے پانی اور بھاپ کے شامل ہو جانے سے نجس ہو چکا ہے۔
۴۷ سوال: ایسے آب جو کے پینے کا کیا حکم ہے جس کی بوتل پر لکھا ہو کہ اس میں الکہل نہیں ملا ہے؟
جواب: ایسا آب جو پینا جو نشہ اور مستی کا سبب ہو جایز نہیں ہے اگر چہ اس کا نشہ کم ہی کیوں نہ ہو لیکن اگر اس سے مراد ماء الشعیر ہو جس میں نشہ نہیں ہوتا تو اس کے پینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۴۸ سوال: حرام مچھلیوں سے بنایا جانے والا تیل، کھانے میں ڈال کر کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا کھانا جایز نہیں ہے، کھانے کے علاوہ دوسرے چیزوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۴۹ سوال: کیا مسلمان کسی ایسی مجلس میں شرکت کر سکتا ہے جس میں شراب پی جا رہی ہو؟
جواب: ایسی مجالس میں کھانا پینا حرام ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر ان میں شرکت کرنا بھی حرام ہے، اگر نہی عن المنکر کر سکتا ہو تو اس قصد سے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۵۰ سوال: کیا ہنس کا گوشت کھانا حلال ہے؟
جواب: ہاں حلال ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français