مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » میراث

۱۱ سوال: کیا باپ سے ملنے والی میراث پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر بیٹے کو معلوم ہو کہ باپ نے اس کا خمس نہیں نکالا ہے تو اسے خمس دینا چاہیے اور اسی طرح اگر خود اس مال پر خمس واجب نہ ہو مگر اسے معلوم ہو کہ باپ کے ذمہ خمس باقی ہے تو اس کے مال سے خمس دے گا۔ ان صورتوں کے علاوہ اگر باپ خمس کا معتقد نہیں تھا یا خمس نہیں دیا کرتا تھا تو وارث پر خمس دینا لازم نہیں ہے۔
۱۲ سوال: کیا والد کے انتقال کی صورت میں، دادا کی میراث سے محروم رہوں گا؟
جواب: اگر آپ کے والد کا انتقال، دادا سے پہلے ہو گیا ہو اور آپ کے چچا یا پھپھی ہوں تو دادا کی میراث انہیں ملے گی۔
۱۳ سوال: ایک شخص کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، اس نے وصیت میں انصاف سے کام نہیں لیا ہے، اس کی میراث کس طرح تقسیم ہوگی؟
جواب: وصیت صرف ایک سوم جایداد میں کر سکتا ہے اور اس میں جو بھی وصیت کی گئی ہو اس پر عمل ہونا ضروری ہے، اس میں تغییر کرنا حرام ہے، اس کے علاوہ ساری میراث میں مردوں کا حصہ عورتوں سے ڈبل ہے۔
۱۴ سوال: فقہی و غیر فقہی کتابیں، مولانا بیٹے کو ملیں گی یا تمام ورثاء میں تقسیم ہونگی؟
جواب: کتابیں تمام ورثاء میں تقسیم ہوں گی۔
۱۵ سوال: اگر باپ نے اپنی حیات میں ہی میراث اپنے بیٹوں میں تقسیم کر دی ہو اور بیٹیوں کو اس سے محروم رکھا ہو تو کیا وہ اس کے انتقال کے بعد بھائیوں سے اس کا مطالبہ کر سکتی ہیں؟
جواب: اگر اس نے اپنی ملکیت انہیں بخش دی ہو اور انہوں نے بانٹ لی ہوں اور یہ تقسیم اس بیماری کے دوران نہ ہوئی ہو جس میں اس کا انتقال ہوا ہے تو لڑکیوں کو مطالبہ کرنے کا حق نہیں ہے اور اگر تقسیم کر دیا ہو اور کہا ہو کہ لڑکیوں کو میراث نہیں ملنا چاہیے تو اس کی یہ بات اور کوئی دوسری وصیت نہ کی ہو تو بھی صرف ایک سوم ملکیت تک محدود ہوگی۔ اور دوسرے دو سوم میں سے لڑکیوں کو میراث ملے گی اور اسی طرح اگر اس نے مرض کی حالت میں تقسیم کیا ہو جس میں اس کی موت ہوئی تھی تو ایک سوم میں وصیت صحیح ہے بقیہ تمام وارثوں میں تقسیم ہوگا۔
۱۶ سوال: کیا بہو کو سسر کی میراث ملے گی؟ اس کے بیٹے کے لیٔے میراث کا کیا حکم ہے؟ پوتے کی سر پرستی کس کے ذمہ ہے؟
جواب: بہو کو سسر کی میراث نہیں ملے گی اور اگر مرنے والے کے باپ کی کوییٔ اور اولاد نہ ہو تو پوتے اور پوتی کو میراث ملے گی،اس صورت میں اولاد کی سر پرستی دادا کے ذمے ہے، اس کے بعد حاکم شرع کے ذمے۔
۱۷ سوال: کیا مردہ انسان کا نطفہ اس کی بیوی کے رحم میں، منتقل کر دینا میراث کا سبب بن سکتا ہے؟
جواب: اس فرض میں میراث کا سبب نہیں بن سکتا۔
۱۸ سوال: ایک شخص نے ایک شادی شدہ عورت سے زنا کیا اور اس عورت کے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد، مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے اس سے شادی کر لی ہے۔ کیا ان کے بچے میراث پائیں گے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر ان کا عقد باطل ہے اور احتیاطا اسے طلاق دے دینا چاہیے۔ جبکہ بچے اس صورت حال میں شبھہ کی اولاد حساب ہوں گے اور حلال زادے ہیں، میراث بھی پائیں گے۔
۱۹ سوال: کیا بیٹی بھی میراث کی حقدار ہے؟
جواب: ہاں، میراث میں اس کا بھی بیٹوں کے ںصف حق ہے۔
۲۰ سوال: کیا مرنے والے کی خاص گاڑی، حبوہ (بڑے بیٹے کو ملنے والی چیزیں) میں حساب ہوگی؟
جواب: نہیں۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français