مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

صادر شدہ پیغامات » فلسطین پر قابض ریاست کے ایران پر جارحانہ حملے کی مذمت میں حضرت آقائے سیستانی مدظلہ العالی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کا ترجمہ

۱۳-۶-۲۰۲۵

 

بسم الله الرحمن الرحیم


جمعہ کی صبح، فلسطین پر قابض غاصب ریاست کی جانب سے ایران کے متعدد سائنسدانوں، فوجی کمانڈروں اور غیر فوجی شہریوں—بشمول خواتین اور بچوں—کو شہید کرنے نیز ملک کے متعدد علمی و تحقیقی مراکز پر کیے گئے مجرمانہ حملے نے ایک بار پھر اس ریاست کی دہشت گردانہ اور جارحانہ ماہیئت کو ظاہر کر دیا ہے۔
ہم عظیم الشان شہداء کی روح کی بلندی اور عُلُو درجات کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں، ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، اور تمام زخمیوں و متاثرین کے لیے فوری شفایابی کی دُعا کرتے ہیں۔

ہم اس وحشیانہ اور جارحانہ اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جارح ریاست اور اس کے حامیوں پر مؤثر دباؤ بڑھا کر ایسی مجرمانہ کارروائیوں کے سلسلے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
ہم اللہ تعالی سے ایرانی قوم کی عزت و سربلندی کے لئے دعا گو ہیں۔

ولا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم


16 /ذی الحجه / 1446 هـ ق - 2025/6/13

دفتر آقائے سیستانی (مدّ ظلّه) ـ نجف اشرف

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français