مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » تلاش کریں (احتیاط مستحب)

۱ سوال: ایک شادی شدہ زندگی کے لیے کون سی چیزیں ضروری ہیں؟
جواب: ایک دوسرے کے شرعی حقوق کا خیال رکھتے ہو‌‌ۓ، ایک دوسرے کی غلطیوں سے درگذر کرنا اور اس بات کی کوشش کرنا کہ زندگی کی بنیاد محبت پر ہو،
اور جو بیوی نکاح دایم میں ہے اس کے لیے حرام ہے کہ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جاے، مگر یہ کہ ضروری ہو یا گھر میں رہنا اسکے لیے موجب حرج و مشقت شدید ہو، یا گھر اسکی شان کے مطابق نہ ہو، اور اسے چاہیے کے خود کو جنسی لذتوں کی لیے جو شوہر کا حق ہے اس کے اختیار میں قرار دے، اور کسی شرعی عذر کے کے بغیر ہمبستری کرنے سے منع نہ کرے۔
گھر، غذا، لباس اور ضروریات زندگی کا مہیہ کرنا شوہر پر واجب ہے،اور اگر مہیہ نہ کرے خواہ قدرت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو اپنی بیوی کا مقروض ہے۔
اور بیوی کے حقوق میں سے ہے کہ مرد اسکو آذار و اذیت نہ پہونچاۓ، اور کسی شرعی وجہ کے بغیر اس سے تندی سے پیش نہ آۓ، اور اگر بیوی اپنے زناشوئی کے وظایف پے کچھ بھی عمل نہ کرے تو گھر،لباس،غذا وغیرہ کے مطالبے کا حق نہیں رکھتی، گر چہ اس کے پاس رہے، اور اگر کبھی کبھی جنسی خواہشات کے مقابل میں تسلیم ہونے سے انکار کرتی ہو تو بنا بر ۔احتیاط واجب۔ نفقہ ساقط نہیں ہوگا اور مہریہ تمکین نہ کرنے سے بھی ساقط نہیں ہوتا۔
مرد بیوی کو گھر کے کام پر مجبور نہیں کر سکتا، گر چہ مستحب ہے کہ عورت گھر کے کام کو انجام دے اور جس عورت کے اخراجات اس کے شوہر پر واجب ہیں اور وہ اسکا خرچ نہیں دیتا تو وہ اسکی اجازت کے بغیر اس کے مال سے لے سکتی ہے البتہ شوہر کی شان کے مطابق، اور اگر ممکن نہ ہو اور حاکم شرع پے رجوع کرکے وصول بھی نہ کر سکتی ہو تو کام کرکے اپنی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے اور جس وقت اپنی ضروریات کو مہیہ کرنے میں مصروف ہے شوہر کی اطاعت واجب نہیں ہے۔
بیوی کے حقوق
۲ سوال: بچوں کی حضانت و سرپرستی کے مسائل موجودہ زمانہ کے حساب سے بیان کریں؟
جواب: دو سال تک بچوں (لڑکی یا لڑکا) کی سرپرستی کا حق، ماں اور باپ دونوں کو برابر سے ہے، اور طلاق کی صورت میں بھی حق حضانت ماں سے ساقط نہیں ہوتا جب تک دوسری شادی نہ کرے اور شادی کرنے کی صورت میں وہ جس طرح سے بھی توافق کر سکیں، ہاں احتیاط مستحب یہ ہے کہ باپ سات سال سے پہلے بچے کو ماں سے جدا نہ کرے ، اگر چہ لڑکا ہی کیوں نہ ہو، اور باپ کے لیے جایز نہیں ہے بچے کو ماں سے ملنے نہ دینے کے ذریعے اس کو نقصان پہونچاۓ اور اسی طرح اگر بچے عطوفت و محبت شدید کی بنیاد پر ماں سے نہ ملنے کی وجہ سے اذیت ہو رہے ہوں تو باپ کے لیے ضروری ہیکہ ان کی ملاقات کا ضمینہ فراہم کرے۔
حق حضانت
۳ سوال: کیا اعتکاف میں عمل ام داوود کے غسل کے لیے مسجد سے خارج ہوا جا سکتا ہے؟ کیا اس وجہ سے خارج ہو جانے سے اعتکاف باطل ہو جاتا ہے؟ اس سلسلے میں قضا و کفارہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس غسل کے لیے مسجد سے خارج ہونا جایز نہیں ہے کیوں کہ اس کا مستحب ہونا ثابت نہیں ہے لیکن خارج ہونے کی صورت میں کفارہ واجب نہیں ہے، ہاں اگر نذر مان رکھی ہو تو اسے دوبارہ سے اعتکاف میں بیٹھنا پڑے گا اور اگر نذر تعیین شدہ ہو یا تیسرے دن ایسا کیا ہو تو احتیاطا قضا کرنا چاہیے۔
اعتکاف
۴ سوال: عقیقہ کے احکام بیان کریں؟
جواب: اولاد (بیٹا اور بیٹی) کا عقیقہ کرنا مستحب ہے ، اور مستحب ہے کہ ولادت کے ساتویں دن عقیقہ کیا جاۓ اورکسی وجہ یا بغیر کسی وجہ کے تاخیر کرنے سے عقیقہ ساقط نہیں ہوتا، بلکہ اگر اسکا عقیقہ نہ ہو اور وہ بالغ ہو جاۓ تو اپنی طرف سے خود عقیقہ کرے، اور خود اپنی زندگی میں اپنا عقیقہ نہ کرے تو اس کی موت کے بعد اس کا عقیقہ کر سکتے ہیں، اور ضروری ہے کہ عقیقہ اونٹ یا گاۓ یا دنبے یا بکرے کا ہو، اور یہ کافی نہیں ہوگا کہ اس کی طرف سے قیمت ادا کی جاۓ لیکن اس کی طرف سے قربانی ہو سکتی ہے۔
اور مستحب ہے کہ عقیقہ کا جانور موٹا تازہ ہو اور بعض روایات میں آیا ہے کہ (جانور موٹا اور فربہ ہو)، اور جو شر‍طیں قربانی کے جانور کے لیے ہیں وہ عقیقہ کے لیے ضروری نہیں ہیں۔
سزاوار(بہتر ) ہے کہ عقیقہ کا گوشت بغیر ہڈی ٹوٹے ہوے کاٹا جاۓ،اور مستحب ہے کہ عقیقہ کا ۱/۴ گوشت دایا کو دیا جاۓ جس میں جانور کی ران اور پیر شامل ہو۔ اور چاہیں تو عقیقہ کا گوشت پکا کر یا کچا تقسیم کریں، اور یہ بھی جایز ہے کہ پکایا جاے اور مومنین کو دعوت دی جاے، اور بہتر ہے کہ دس افراد یا اس سے زیادہ اس میں سے کھائیں اور بچے کے لیے دعا کریں اور مکروہ ہے کہ باپ یا جو اس کی کفالت میں ہوں اس میں سے کھائیں، بلکہ احتیاط مستحب ہے کہ ماں اس میں سے نہ کھا‎ۓ،اور ایک عقیقہ فقط ایک (انسان ) کا شمار ہو گا۔
عقیقہ
۵ سوال: خواتین کے لیے گھر سے باہر پرفیوم اور عطر لگا کر نکلنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کے قصد سے نہ ہو اور خود بھی گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسروں کے گناہ میں پڑنے یا شھوت بھڑکنے کا سبب نہ ہو تو حرج نہیں رکھتا گر چہ احتیاط مستحب ہیک اس صورت میں بھی ترک کیا جایے۔
زینت
۶ سوال: کیا بچے کے عقیقے کا گوشت اس کے والدین کھا سکتے ہیں؟
جواب: باپ اور جو افراد اس کے نان خوار ہیں ان کے لیے عقیقہ کا گو‎‎شت کا کھانا مکروہ ہے مخصوصا احتیاط مستحب ہے کہ بچے کی ماں اس گوشت سے نہ کھاۓ۔
عقیقہ
۷ سوال: اگر کسی کہ بعض اعضاے غسل پر جبیرہ ہو تو وہ غسل کیسے کریگا؟
جواب: اگر جبیرہ زخم یا پھوڑا پھنسی وغیرہ کی وجہ سے ہو خواہ وہ جگہ بندھی ہوئی ہو یا کھلی ہو تو مکلف اختیار رکھتا ہے کہ یا غسل کرے یا تیمم کرے ،اور اگر غسل کو اختیار کرے اور وہ جگہ کھلی ہوئی ہو تو احتیاط مستحب ہے کہ ایک کپڑا اس جگہ پر رکھے اور اس پر مسح کرے گر چہ اس کے اطراف کا دھونا کافی ہے ۔
لیکن اگر شکستگی ہو تو اگر وہ جگہ بندھی ہو تو اس پر معین ہے کہ غسل کرے اور جبیرے پر مسح کرے اور اگر وہ جگہ کھلی ہوئی ہو یا بندھے ہونے کی صورت میں جبیرے پر مسح کرنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ تیمم کرے۔
جبیرہ
۸ سوال: سر سینے کے بلغم کا اندر لے جانے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: سر اور سینے کا بلغم جب تک منھ میں نہ آۓ اس کو اندر لے جانا حرج نہیں ہے، لیکن اگر منھ میں آجاۓ تو احتیاط مستحب ہے کہ اندر نہ لے جاۓ۔
روزہ
۹ سوال: عورتوں کے لیے سرمہ لگانے کا کیا حکم ہے کیا اس کا شمار بھی زینت میں ہوتا ہے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کا قصد بھی نہ ہو تو جایز ہے گر چہ احتیاط مستحب ہے کہ پرہیز کریں۔
زینت
۱۰ سوال: لڑکی کے لیے منگنی یا عقد کی سادہ سی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کا شمار بھی زینت میں ہوتا ہے، کیا اسے نامحرم سے چھپانا چاہیے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کا قصد بھی نہ ہو تو جایز ہے گر چہ احتیاط مستحب ہے کہ پرہیز کریں۔
زینت
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français