سوال و جواب » تلاش کریں (منی)
۲۱
سوال: اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان میں استمناء کرے حالانکہ اس کی نیت منی نکالنےکی نہ ہو اور منی نکل جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر خود پر اطمینان رکھتا تھا کہ منی نہیں نکلے گی اور بغیر کسی سابق قصد کہ منی آجاۓ تو روزہ صحیح ہے۔
استمناء
۲۳
سوال: انٹر نیٹ سے تجارت کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر تجارت سے آپ کی مراد ہیرے اور اس جیسی چیزیں ہیں تو حضرت آیت اللہ کی نظر میں یہ معاملات باطل ہیں اور جایز نہیں ہے کہ مومنین اس طرح کی تجارت کریں۔
انٹرنیٹ
۲۴
سوال: روزہ کن چیزوں سے باطل ہوتا ہے؟
جواب: ۱۔ جان بوجھ کر کھانا، پینا
۲۔ احتیاط لازم کی بنا پر غلیظ گرد و غبار اور دھوئیں کا جان بوجھ کر حلق تک پہونچانا۔
۳۔ جان بوجھ کر قی کرنا کر چہ ضرورت کی وجہ سے ہو۔
۴۔ جان بوجھ کر اذان سے پہلے جنابت یا حیض اور نفاس سے پاک ہو نے کے بعد غسل کیے بغیر باقی رہے۔
۵۔ جان بوجھ کر ہمبستری کرنا
۶۔ استمناء یا کسی کے ساتھ چھیڑ خوانی کرنے یا چومنے، مس کرنے کے ذریعے منی خارج کرے۔
۷۔جان بوجھ کر اللہ، رسولۖ اور احتیاط واجب کی بنا آیمہ طاہرین ع کی طرف جھوٹی نسبت دینا۔
۸۔ پانی یا کسی سیال چیز سے امالہ کرنا گر چہ ضروت کی وجہ سے ہو۔
روزہ

۲۵
سوال: متعہ کی عدت کے بارے میں توضیح دیں؟
جواب: متعہ کی عدت ہمبستری کرنے کی صورت میں گر چہ پیچھے کے مقام میں ہی کیوں نہ ہو، یا اگر بغیر ہمبستری کے منی جزب رحم ہو گیٔ ہو دو حیض ہے اور بنا بر احتیاط واجب ایک حیض کافی نہیں ہے۔
عدت
۲۶
سوال: خوارج کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اہل بیت علیہم السلام سے اپنی دشمنی کا اظہار کرتے ہوں تو ان کا ذبیحہ حرام ہے۔
ذبح
۲۷
سوال: میں ایک طالب علم ہوں اور ۲۲ سال سے تہران میں ساکن ہوں اور اسے اپنا وطن بنا چکا ہوں، ۴ ماہ پہلے اپنے مریض والدین کی دیکھ بھال کے لیے وہاں سے ترک وطن کرکے اصفہان آ چکا ہوں، اس عرصے میں جب بھی تہران جاتا ہوں نماز قصر پڑھتا ہوں، اب ۴ ماہ کے بعد احساس ہوا کہ اعراض کی نیت بھول تھی اور جس مسجد میں نماز پڑھاتا تھا وہاں کے مومنین کے اصرار کی وجہ سے تہران لوٹ آنے کا احتمال زیادہ ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ میرے والدین بھی میرے ساتھ رہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی اعراض کی نیت سے پلٹ سکتا ہوں ایسی صورت میں کیا تہران میرا وطن باقی رہے گا؟
جواب: ہاں آپ دوبارہ اسے اپنا وطن بنا سکتے ہیں۔
مسافر کا روزہ
۲۸
سوال: میں آپ کا مقلد ہوں، کیا میں ایک ایسے انسان کی مدد سہم امام علیہ السلام سے کر سکتا ہوں جو شادی کرنا چاہتا ہے مگر اس کے پاس پیسا نہیں پے جبکہ وہ مستحق بھی ہے؟
جواب: سہم امام علیہ السلام کے مصارف میں سے ایک مومنین کی ضرورتوں کا پورا کرنا ہے مگر اس کے لیے مرجع تقلید کی اجازت ہونا ضروری ہے۔
تقلید
۲۹
سوال: روزہ رکھنے کی کیا عمر ہے؟
جواب: بالغ ہونا ہے،لڑکیوں کے بالغ ہونے کی علامت:
لڑکی نہ سال قمری (تقریبا آٹھ سال آٹھ مہینے بیس دن عیسوی کےمعادل ہے) مکمل ہونے سے بالغ ہو جاتی ہے۔
لڑکوں کے بالغ ہونے کی علامت:
لڑکا چار علامت میں سے کسی ایک کے ہونے سے بالغ ہو جاتا ہے۔
۱۔ پندرہ سال قمری پورا ہو جاۓ ( تقریبا چودہ سال سات مہینے پندرہ دن عیسوی کے معادل ہے)
۲۔ منی خارج ہونا۔
۳۔ زیر ناف کڑے بالوں کا نکلنا۔
۴۔چہرے اور ہونٹ کے نیچے کڑے بالوں کا نکلنا، لیکن سینے یا زیر بغل بال کا نکلنا یا آواز کا بھاری ہونا بالغ ہونے کی علامت نہیں ہے۔

۳۰
سوال: کیا ہم بستری نہ ہونے کے باوجود عورت کے لیے عدہ گزارنا ضروری ہے؟
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
جواب: ضروری نہیں ہے، لیکن اگر منی رحم میں بغیر ہمبستری کے بھی داخل ہو جایۓ تو عدت رکھنی ہوگی۔
عدت