مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

فقیہ (مجتہد) جامع الشرائط کو زکوٰۃ دینے کے احکام ← → ساتواں مقام : فی سبیل اللہ

آٹھواں مقام : ابن السبیل( ایسا مسافر جو سفر میں محتاج ہو گیا ہو)

مسئلہ 2605: وہ مسافر جس کا توشہ (زادِ راہ) ختم ہو گیا ہو یا اس کی گاڑی خراب ہو گئی ہو چنانچہ اس کا سفر گناہ کا سفر نہ ہو اور قرض کرنے یا کسی چیز کو بیچنے کے ذریعے اپنے مقصد تک پہونچ نہ سکتا ہو تو گرچہ اپنے وطن میں غریب نہ ہو پھر بھی زکوٰۃ لے سکتا ہے لیکن اگر کسی دوسری جگہ پر جاکر قرض لینے یا کسی چیز کو بیچنے کے ذریعے اپنے سفر کے اخراجات فراہم کر سکتا ہو تو فقط اس جگہ تک پہونچنے کے لیے زکوٰۃ لے سکتا ہے اور احتیاط واجب کی بنا پر اگر اپنے وطن میں کسی چیز کو بیچنے یا کسی مال کو کرایہ پر دینے کے ذریعہ اپنے راستے کا خرچ مہیّا کر سکتا ہو تو زکوٰۃ نہ لے۔

مسئلہ 2606: وہ مسافر جو سفر میں محتاج ہو گیا ہے اور زکوٰۃ لیا ہے وطن پہونچنے کے بعد اگر اس میں سے کچھ بچے اور زکوٰۃ دینے والے تک اسے پہونچا نہ سکتا ہو تو حاکم شرع تک پہونچا دے اور اسے اطلاع دے کہ مذکورہ مال زکوٰۃ ہے۔
فقیہ (مجتہد) جامع الشرائط کو زکوٰۃ دینے کے احکام ← → ساتواں مقام : فی سبیل اللہ
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français