مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل

(۱۴) بینک میں نوکری کرنا ← → (۱۲) بینکوں سے اکاؤنٹ میں موجود ہ رقم سے زیادہ لینا (Over Draft)

(۱۳) تنزیل برات

مقدمات:

(اول:)

خریدوفروخت قرض سے بہت سی چیزوں میں الگ ہے من جملہ:(۱) بیچنا بدلے میں کچھ لےکر کسی چیز کا مالک بنانا ہے جب کہ قرض مال کا مالک بنانا ہے اس وعدہ کے مقابل میں کہ وہ اس طرح رقم واپس کردے گا اگر وہ مال مثلی ہے تو مثل اور قیمی ہے تو قیمت ادا کرے گا[9]۔

(۲)سودی خریدوفروخت بنیادی طور پر باطل ہے ربوی قرض کے خلاف جس کی اصل صحیح ہے اور صرف اضافی رقم لینا باطل ہے۔

(۳) جو بھی اضافی رقم کی شرط قرض میں لگائی جائے گی وہ ربا اور حرام ہے، اس خریدوفروخت کے برخلاف جو تولنے اور وزن سے بیچی جانے والی چیزوں میں ہوتا ہے (وہ چیزیں جو ناپ یا تول کر بیچی جاتی ہیں ) اگر ایک ہی جنس کی ہوں تو زیادہ لینا مطلقاً حرام ہے اور اگر دونوں کی جنس الگ یا ناپ اورتول کر بیچی وخریدی جانے والی چیزیں نہ ہوں ، اس صورت میں اگر معاملہ نقدمیں ہو، تو جو زیادہ لیا ہے وہ ربا نہیں ہے اور معاملہ صحیح ہے لیکن معاملہ میں مدت پائی جاتی ہو جیسے (۱۰۰) انڈے کو ایک سودس انڈے کے بدلے جو بعدمیں لیں گے بیچا جائے یا بیس کلو چاول کو، چالیس کلو گہیوں کے بدلے جو ایک مہینے کےبعد ملے گا بیچے اس صورت میں یہ معاملہ ربوی نہ ہو اشکال ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر اس سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

(دوم:) نوٹ چونکہ گننے والی چیزوں میں شمار ہوتےہیں ، بیچنا اور کم و زیادہ لےکر بدلنا اس صورت میں جب کہ ایک ہی جنس کے نہ ہوں نقد و ادھار جائز ہے لیکن اگر ایک ہی جنس کےہو ں تو ان کا اضافی رقم پر صرف نقد ہی بیچنا جائز ہے لیکن ان کا ادھار بیچنا (جیسا کہ گذر چکا ہے) اشکال سے خالی نہیں ہے۔

اس بناء پر وہ شخص جو دس عراقی دینار کا کسی سے طلبگار ہے اس کے لئے جائز ہےکہ وہ اپنی مطلوبہ رقم کو اس سےکم مثلاً نو عراقی دینار میں نقد بیچ دے۔ اسی طرح اس کے لئے جائز ہےکہ اسے دوسرے کرنسی اس سے کم مثلاً اردن کے نو دینار سے نقد بیچ دے لیکن ادھار کی صورت میں جائز نہیں ہے مگر یہ کہ اس کے مطالبہ کا وقت آچکاہو، اس لئے کہ جس رقم کے مطالبہ کا وقت نہیں ہے اسے مہلت دے کہ قرض میں بیچنا جائز نہیں ہے۔

(سوم:)تاجروں کےدرمیان جو پرونوٹ رائج ہیں جیسے نوٹ، ان کا مالی اعتبار نہیں ہوتاہے اور صرف قرض ثابت کرنے کی سند شمار کیا جاتا ہے اور اس سند سے اس بات کا پتا چلتا ہےکہ پرونوٹ میں درج رقم پرونوٹ پر دستخط کرنے والے کے ذمہ میں ہے اور یہ اس شخص کے لئے ہے جس کے نام پرونوٹ صادر کیا گیا ہے اس بناء پر خود پرونوٹ پر معاملات جاری نہیں ہوں گے بلکہ اس سرمایہ پر ہے جس کی نشاندہی یہ پرونوٹ کرتے ہیں ۔

اس طرح اگر خریدار کم رقم کی سند یا پرونوٹ بیچنے والے کو دے تو گویا مال کی قیمت کو ادا نہیں کیا ہے لہٰذا اگر وہ سند غائب ہوجائے یا بیچنے والے سے ضائع ہوجائے تو اس کے مال سے ضائع ہونانہیں کہا جائے گا اور خریدار کے ذمہ اس کا قرض باقی رہے گا لیکن اگر نوٹ دے دے تو گویا اس کی قیمت کو ادا کردیا ہے او ر اگر ضائع ہوجائے تو بیچنے والے کے مال سے ضائع ہونا کہاجائے گا۔

مسئلہ (۲۸۲۴)پرونوٹ دو طرح کے ہوتے ہیں :

(۱) وہ پرونوٹ جو واقعی قرض کو بیان کرتا ہے ا س طرح کہ اس پر دستخط کرنے والا اس شخص کا مقروض ہوتا ہے کہ جس کے نام وہ پرونوٹ صادر ہوا ہے۔

(۲) وہ پرونوٹ جو واقعی قرض کی نشاندہی نہیں کرتا۔

پہلی قسم میں جائز ہے کہ قرض دینے والا وہ قرض جس میں مہلت دی گئی ہے او رجو مقروض کے ذمہ ثابت ہے اس کو کم رقم پر نقد بیچ دے جیسے کہ اس کا سوروپیہ کسی پر قرض ہے اور وہ اسے نقد نوے روپیہ میں بیچ دے (البتہ مہلت دار قرض کو بیچنا جائز نہیں ہے اس لئے کہ یہ قرض کے مقابل بیچنا ہے) اور اس کے بعد بینک یا کوئی دوسرا شخص مقروض سے (جس نے پرونوٹ پر دستخط کیا ہے) وقت آنے پر اس کی قیمت کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔

لیکن دوسری قسم میں ،جس میں قرض دینے والے کے پرونوٹ کا بیچنا جائز نہیں ہے کیونکہ یہاں واقعی طور پر کوئی قرض نہیں ہے جس پر دستخط کرنے والے کے ذمہ کچھ نہیں ہے، یہ صرف رقم کم کرنے کےلئے صادر ہوا ہے۔اسی لئے اس کو دوستانہ پرونوٹ کہا جاتاہے۔ اس کے باوجود پرونوٹ کی رقم کو کم کرنے کو شرعی صورت دی جاسکتی ہے وہ اس طرح کہ پرونوٹ پر دستخط کرنے والا،پرونوٹ سے فائدہ اٹھانے والے کو وکیل قرار دے تاکہ پرونوٹ کی رقم کی مقدار کو دستخط کرنے والے کے ذمہ میں دوسری کرنسی اور اس کی قیمت سے کم قیمت میں بیچ دے مثلاً اگر پرونوٹ( ۵۰) عراقی دینار کا ہو او راس کی واقعی قیمت (۱۱۰۰) تومان ہوتو پرونوٹ سے فائدہ اٹھانے والا پچاس دینار پر دستخط کرنےوالے کے ذمہ میں ( ۵۰) دینار پرونوٹ پر دستخط کرنے والے کی طرف سے ہزار تومان میں اس کے ذمہ بیچ دے اس معاملہ کے بعد پرونوٹ پر دستخط کرنے والے کے ذمہ میں (۵۰) دینار آجائیں گے اور فائدہ اٹھانے والا( ۱۰۰۰) تومان حاصل کرلے گا جو پرونوٹ پر دستخط کرنے والے کی ملکیت ہے پھر پرونوٹ سے فائدہ اٹھانے والا ہزار تومان کو پرونوٹ پردستخط کرنے والے کی طرف سے اپنے آپ سے بیچ دے گا جس کے مقابل میں پچاس دینار خود اس کے ذمہ میں آجائے گا ۔ نتیجہ میں پرونوٹ پر دستخط کرنے والے کےلئے اسی پچاس دینار کی مقدار کے ذمہ کا مقروض ہوجائے گا جس کا پرونوٹ پر دستخط کرنے والا بینک کا مقروض ہے۔

لیکن اس راستہ میں بہت کم فائدہ ہے کیونکہ صرف اسی جگہ فائدہ مند ہوسکتا ہے جہاں پر غیر ملکی کرنسی سے کم رقم لینے کی صورت بنتی ہو لیکن ملک میں لینے والا روپیہ کے سلسلے میں اس کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔کیونکہ اس کو خریدوفروخت معاملہ قرار دے کر صحیح قرار دینا( اس اشکال کو دیکھتے ہوئے جو گننے والی چیزوں میں اضافہ لینے کی صورت میں پیش آتا ہے اور جس کا ذکر ہوچکا ہے) ممکن نہیں ہے۔

لیکن فرضی پرونوٹ کی قیمت بینک کے نزدیک کم کرنا قرض کی صورت میں اس طرح کہ قرض لینے والا اور پرونوٹ سےفائدہ اٹھانے والا علامتی پرونوٹ کی قیمت سےکم رقم میں بینک سے قرض لیں اور بینک کو پرونوٹ پر دستخط کرنے والے کوجو مقروض نہیں ہے پوری قیمت وصول کرنے کےلئے حوالے دے دے۔ یہ سود اور حرام ہے کیونکہ پرونوٹ کی رقم سے کچھ مقدار میں رقم کم کرنے کی شرط لگانا حقیقت میں اس رقم پر اضافی رقم کی شرط ہے جو حرام ہے ،اگر یہ اضافی رقم مہلت دینے کےبدلے میں نہ ہو بلکہ بینک بعض خدمات کے عنوان سے ہو جیسے قرض کے دستاویز بنانا اور اس کو حاصل کرنا چونکہ قرض دینے والا قرض لینے والے کے لئے یہ شرط نہیں لگاسکتا کہ اس قرض پر مجھے کوئی مالی فائدہ حاصل ہوجائے۔

مذکورہ بالا حکم پرائیویٹ بینکوں کےلئے ہے لیکن سر کاری اورمشترک بینکوں کےلئے ربا کی مشکل سے نجات پانے کے لئے اس طرح عمل کیا جاسکتاہے کہ پرونوٹ کی رقم سے کم قیمت سے فائدہ اٹھانے والا بیچنے اور قرض کاارادہ نہ رکھتا ہو بلکہ اس کا مقصد مجہول المالک مال تک رسائی ہو اس صورت میں حاکم شرع کی اجازت سے اسے لے سکتے ہیں اس کے بعد اس کو استعمال کرسکتے ہیں اور جب کبھی وقت پورا ہوجائے تو بینک پرونوٹ پر دستخط کرنے والے سے رجوع کرے اور اس کو پرونوٹ کی قیمت ادا کرنے پر آمادہ کرے۔ پرونوٹ پر دستخط کرنے والا بھی جو کچھ اس نے ادا کیا ہے اس کے بدلے میں پرونوٹ سے فائدہ اٹھانے والے سے رجوع کرکے حاصل کرلے اگر اس کی درخواست پراس نے دستخط کیا ہو۔
(۱۴) بینک میں نوکری کرنا ← → (۱۲) بینکوں سے اکاؤنٹ میں موجود ہ رقم سے زیادہ لینا (Over Draft)
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français