مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل

چندفقہی اصطلاحات (جواس کتاب میں استعمال ہوئی ہیں ) ← → (۲۳) روزہ و نماز کے بارے میں چند مسائل

(۲۴) لاٹری کے ٹکٹ

لاٹری کے ٹکٹ، ایسے اوراق ہیں جو کچھ کمپنیاں ایک خاص رقم میں بیچتی ہیں او راس بات کا وعدہ کرتی ہیں کہ ان ٹکٹوں سے خریداروں کے درمیان قرعہ نکالا جائے گا اور قرعہ جس کے نام سے نکلے گا اس کو ایک خاص رقم انعام کے عنوان سے دیں گے۔ اس مسئلہ کی چند صورتیں ہوسکتی ہیں :

(۱:) یہ ٹکٹ لیتے وقت اس احتمالی انعام کے مقابل رقم دے جس میں اس کے نام کا قرعہ نکل سکتا ہے اس صورت میں معاملہ بے شک حرام اور باطل ہے اور اگر کوئی یہ حرام کام انجام دیتا ہے اور قرعہ میں اس کا نام آتا ہے۔ اس صورت میں جب قرعہ نکالنے والی کمپنی سرکاری ہو تو جو رقم انعام کے عنوان سے لے گا وہ مجہول المالک کی ہوگی اور اس میں استعمال کی اجازت اس شرط پر ہوگی کہ حاکم شرع سے اجازت لی جائے اور اگر وہ کمپنی پرائیویٹ ہوتو اس رقم کااستعمال صرف اسی صورت میں جائز ہے کہ رقم پانے والاجانتا ہو کہ جن اشخاص کی یہ رقم ہے وہ اس کے استعمال سے راضی ہیں یہاں تک کہ اگر وہ جانتے ہوں کہ یہ مالک نہیں ہے۔

(۲:) رقم دینے کا مقصد نیک کاموں میں مالی مدد کرنا ہوجیسے مدرسہ بنانا،یا پل بنانا ہو نا کہ فائدہ اور انعام حاصل کرنا ہو اس صورت میں کوئی اشکال نہیں ہے اس صورت میں اگر قرعہ کسی کے نام نکل آیا تو اگر کمپنی اسلامی ملک میں سر کاری ہے تو حاکم شرع کی اجازت سے اور اس سے رجوع کرنے کے بعد استعمال کرنے میں اشکال نہیں ہے اور اگر کمپنی سرکاری نہ ہوتو انعامی رقم استعمال کرنے کےلئے حاکم شرع کی اجازت اور اس سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(۳:) رقم دینےکا مقصد کمپنی کو قرض دینا ہو اس طرح کہ خریدنے والا ایک رقم مثال کے طور پر چھ مہینہ کےلئے کمپنی کو قرض دیتا ہے یہ کمپنی رقم واپس کرنے اور ایک خاص رقم انعام کے عنوان سے اگر قرعہ اس کے نام نکل آیا، دینے کی پابند ہے یہ معاملہ حرام ہے کیونکہ یہ سودی قرض شمار کیا جاتا ہے۔

والحمدللہ اوّلاً و آخراً

۳۰
؍ربیع الاول ۱۴۳۷؁ ھ مطابق ۱۱؍جنوری ۲۰۱۶؁ء





چندفقہی اصطلاحات (جواس کتاب میں استعمال ہوئی ہیں ) ← → (۲۳) روزہ و نماز کے بارے میں چند مسائل
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français