مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » بیوی کے حقوق

۱ سوال: ایک شادی شدہ زندگی کے لیے کون سی چیزیں ضروری ہیں؟
جواب: ایک دوسرے کے شرعی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے، ایک دوسرے کی غلطیوں سے درگذر کرنا اور اس بات کی کوشش کرنا کہ زندگی کی بنیاد محبت پر ہو،
اور جو بیوی نکاح دایم میں ہے اس کیلیۓ حرام ہے کہ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جاے، مگر یہ کہ ضرورت مھم ہو یا گھر میں رہنا اسکے لۓ موجب حرج و مشقت شدیدہو ، یا گھر اسکی شان کے مطابق نہ ہو، اور اسے چاہیۓ کے خود کو جنسی لذتوں کیلیۓ جو شوہر کا حق ہے اس کے اختیار میں قرار دے،اور کسی شرعی عذر کے کے بغیر ہمبستری کرنے سے منع نہ کرے۔
گھر، غذا، لباس اور ضروریات زندگی کا مھیہ کرنا شوہر پر واجب ہے،اور اگر مھیہ نہ کرے خواہ قدرت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو اپنی بیوی کا مقروض ہے۔
اور بیوی کے حقوق میں سے ہے مرد اسکو آذار و اذیت نہ پہونچاۓ، اور کسی شرعی وجہ کے بغیر اس سے تندی سے پیش نہ آۓ، اور اگر بیوی اپنے زناشویی کے وظایف پے کچھ بھی عمل نہ کرے تو گھر،لباس،غذا وغیرہ کے مطالبے کا حق نہیں رکھتی، گر چہ اس کے پاس رہے، اور اگر کبھی کبھی جنسی خواہشات کے مقابل میں تسلیم ہونے سے انکار کرتی ہو تو بنا بر ۔احتیاط واجب۔ نفقہ ساقط نہیں ہوگا اور مہریہ تمکین نہ کرنے کبھی بھی ساقط نہیں ہوتا۔
اور مرد بیوی کو گھر کے کام پر مجبور نہیں کر سکتا، گر چہ مستحب ہے کہ عورت گھر کے کام کو انجام دے اور جس عورت کے اخراجات اس کے شوہر پر واجب ہیں اور وہ اسکا خرچ نہیں دیتا تو وہ اسکی اجازت کے بغیر اس کے مال سے لے سکتی ہےالبتہ شوہر کی شان کے مطابق، اور اگر ممکن نہ ہو اور حاکم شرع پے رجوع کرکے وصول بھی نہ سکتی ہو تو کام کرکے اپنی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے اور جس وقت اپنی ضروریات کو مہیہ کرنے میں مصروف ہے شوہر کی اطاعت واجب نہیں ہے۔
۲ سوال: کیا بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر پڑھنے جا سکتی ہے؟
جواب: پڑھنے کے لیے شوہر کی اجازت ضروری نہیں ہے لیکن گھر سے باہر جانے کے لیے اس کی رضایت ضروری ہے،ہاں گھر میں رہ کر بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
۳ سوال: کیا بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے گھر اپنے والدین سے ملنے جا سکتی ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے مگر صرف واجب صلہ رحم کی حد تک۔
۴ سوال: بیوی پر شوہر کی اطاعت کن جگہوں پر واجب ہے؟
جواب: شوہر کو ہم بستری سے نہیں روک سکتی اور اس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں جا سکتی۔
۵ سوال: بیوی کو نوکری کرنے کے لیے شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب: اگر شادی سے پہلے یہ بات طے ہوئی تھی کہ وہ کام کر سکتی ہے یا اس وقت شوہر نے اجازت دی تھی تو اس کو منع کرنے کا حق نہیں ہے۔ ہاں، گھر سے باہر نکلنے کے لیے شوہر کی اجازت ضروری ہے۔ اور اگر کام گھر میں انجام دے اور شوہر کے حقوق کی رعایت کرے تو وہ کام سے نہیں روک سکتا۔
۶ سوال: ہر مرد پراس کی بیوی کے کچھ حقوق ہوتے ہیں جن کا ادا کرنا اس کے لیے ضروری ہے اگر کوئی شوہر ان کو ادا نہ کرے تو کیا بیوی اس کو ہم بستری سے روک سکتی ہے؟
جواب: بیوی ایسا نہیں کر سکتی لیکن اگر شوہر پر سمجھانے کا کوئی اثر نہ ہو تو وہ حاکم شرع سے اس کی شکایت کر کے اس سے اپنے حقوق کا مطالبہ کر سکتی ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français