مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ٹیلی ویزن

۱ سوال: ٹیلیویزن کے ایسے پروگرام دیکھنے یا نشر کرتے کا کیا حکم ہے جس میں بے حجاب عورتیں دکھائی جاتی ہیں؟
جواب: ان کے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور اگر ان کے جسم کے وہ حصے جو عام طور سے چھپے ہوتے ہیں، دکھائی دیں یا شہوت کے ساتھ دیکھے یا اس سے حرام میں پڑنے کا خوف ہو تو اسے نہیں دیکھنا چاہیے، اور اگر عریان یا نیمہ عریان ہوں تو بنا بر احتیاط واجب کسی بھی حال میں دیکھنا جایز نہیں ہے۔
۲ سوال: فیلم یا سریل ٹیلیویزن پر یا سینما ہال میں دیکھنے اور اس کے حرام ہونے کا کیا معیار ہے؟
جواب: فحش، گمراہ کرنے والی اور گناہ کی طرف لے جانے والی فلموں کا دیکھنا اصلا جایز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ شہوت کے ساتھ یا گناہ میں پڑنے کا خوف ہو تو بھی جایز نہیں ہے اور اسی طرح احتیاط واجب کی بناء پر عورتوں کا حد معمول سے زیادہ بے لباس مردوں کی فیلم دیکھنا یا مردوں کا عام حالت سے زیادہ بے لباس عورتوں کی فیلم دیکھنا اگر چہ شہوت کے ساتھ نہ بھی ہو جایز نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français