مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ختنہ

۱ سوال: ختنہ کی واجب حد کیا ہے؟
جواب: ختنہ میں واجب حد اس حصہ کا کاٹنا ہے جو حشفہ کو ڈھک لیتا ہے جس کو غلفہ کہا جاتا ہے، اس طرح سے کہ حشفہ کا سوراخ اور اس کی جلد ظاہر ہو جائے، اگر چہ اس حصہ کی تمام جلد کو نہ کاٹا جائے اور تمام حشفہ کو ظاہر نہ کیا جائے، بہر حال اتنی مقدار میں کاٹا جائے کہ ختنہ کہا جا سکے۔
۲ سوال: کیا بچوں کا ختنہ کرانا والدین پر واجب ہے؟
جواب: نہیں مستحب ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français