مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ذبح

۱ سوال: میں نے اسلامی شہر مدینہ سے ایک جوتا خریدا ہے جس پر میڈ ان اٹلی لکھا ہے، اس کے چمڑے کا کیا حکم ہے، کیا وہ نجس ہے؟
جواب: اگر آپ اس کے تذکیہ شدہ ہونے کا احتمال دیتے ہیں تو وہ طہارت کے حکم میں ہے۔
۲ سوال: میں ایک ایسے شہر رہتا ہوں جس میں بہت سے مسلمان رہتے اور کام کرتے ہیں، اس کے باوجود کیا مجھے مطمئن ہونا ضروری ہے کہ یہ گوشت تذکیہ شدہ ہے یا نہیں؟
جواب: ایسے شہروں میں آپ مسلمانوں کی دکان سے گوشت خرید کر استعمال کر سکتے ہیں۔
۳ سوال: کیا سنی کے ذبیحہ میں کوئی قباحت ہے؟
جواب: کوئی قباحت نہیں ہے۔
۴ سوال: ذبح کے بعد جانور کے بدن میں باقی رہ جانے والا خون پاک ہے یا نجس؟
جواب: ذبح شرعی کے بعد حیوان کے بدن میں باقی رہ جانے والا خون پاک ہے۔
۵ سوال: غیر شرعی ذبیحہ کی کھال استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کی کھال نجس ہے۔
۶ سوال: اہل بیت علیہم السلام سے منافقت رکھنے والے ایسے افراد جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں ان کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر کوئی اہل بیت علیہم السلام سے اپنی عداوت کا اعلان نہ کرتا ہو تو وہ کافر کے حکم میں نہیں ہے لیکن اگر اعلان کرتا ہو تو کافر اور نجس ہے اور اس کا ذبیحہ حرام ہے۔
۷ سوال: ایسا مرغ جس کے شرعی ذبح کا معلوم نہ ہو اگر کسی مسلمان سے خریدے تو کیا اس کا کھانا حلال ہوگا؟
جواب: اگر کسی مسلمان سے خریدے اور اس کے حرام ہونے کا یقین نہ ہو تو وہ حلال ہے۔
۸ سوال: اس بات کے مد نظر کے لوہے کے چاقو آج کل اچھا کام نہیں کرتے، ان میں جلدی ہی زنگ بھی لگ جاتا ہے اور کند بھی ہو جاتے ہیں، کیا فولاد کے چاقو جیسے اسٹیل سے ذبح کرنا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر اسٹیل سے ذبح کافی نہیں ، لیکن اگر لوہا نہ ہو تو ہر اس چیز سے جایز ہے ذبح کرنا جو رگوں کو کاٹ سکے جیسے اسٹیل کا چاقو ،شیشہ یا تیز پتھر یا ان کے مانند کوئی چیز ہو حتی یہ کہ ایسی کوئی مجبوری بھی نہ ہو جو فوری ذبح کرنے کا متقاضی ہو جیسے اگر فوری ذبح نہ کیا تو حیوان ہلاک ہوجائے گا۔
۹ سوال: اہل کتاب کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔
۱۰ سوال: ناصبی کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français