مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » رشوت

۱ سوال: اگر حق تک پہچنا رشوت دیے بغیر ممکن نہ ہو تو اس کے دینے اور لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر رشوت دیٔے بغیر مقصد حاصل نہ ہو تو اس کا دینا جایز ہے، اگر چہ اس کا لینا حرام ہے۔
۲ سوال: رشوت دینا اگر چہ حق ملنے کا سبب تو نہیں ہو مگر کام کے جلدی ہو جانے کا سبب بنتا ہو تو اس کے دینے کا کیا حکم ہے اور اگر صدقہ یا ھدیہ کے عنوان دیا جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر جایز مقصد کے لیے ہو اور اس سے کسی کا حق ضایع نہ ہوتا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، سارے عنوان اسی حکم میں ہیں۔
۳ سوال: اگر استاد شاگرد سے نمبر بڑھانے کے لیٔے پیسا لے تو اس پیسے کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: دینا اور لینا جایز نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français