مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » زینت

۱ سوال: سونا جایز نہ ہونے کی کیا دلیل ہے؟
جواب: اس سلسلے میں معصومین علیہم السلام سے حدیثیں وارد ہوئیں ہیں۔
۲ سوال: نامحرم کے سامنے عورتوں کے موزہ پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: پیروں کا نامحرم سے چھپانا واجب ہے۔
۳ سوال: خواتین کے لیے گھر سے باہر پرفیوم اور عطر لگا کر نکلنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کے قصد سے نہ ہو اور خود بھی گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسروں کے گناہ میں پڑنے یا شھوت بھڑکنے کا سبب نہ ہو تو حرج نہیں رکھتا گر چہ احتیاط مستحب ہیک اس صورت میں بھی ترک کیا جایۓ۔
۴ سوال: ناک کا آپریشن کرانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود جایز ہے۔
۵ سوال: بالوں میں ژل لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کا لگانا وضو کے لیے مانع ہو تو مسح کے وقت اس کا برطرف کرنا ضروری ہے۔
۶ سوال: مرد کے لیے ابرو بنوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر عورتوں سے شباہت نہ ہو تو حرام نہیں ہے۔
۷ سوال: ماہ مبارک رمضان میں عورتوں کےلیٔے لپسٹک لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۸ سوال: مردوں کے لیے ہاف استین کی شرٹ پہننے اور نامحرم کا بغیر لذت کے اسے دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود جایز ہے۔
۹ سوال: عورتوں کے لیے سرمہ لگانے کا کیا حکم ہے کیا اس کا شمار بھی زینت میں ہوتا ہے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کا قصد بھی نہ ہو تو جایز ہے گر چہ احتیاط مستحب ہیکہ پرہیز کریں۔
۱۰ سوال: لڑکی کے لیے منگنی یا عقد کی سادہ سی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کا شمار بھی زینت میں ہوتا ہے، کیا اسے نامحرم سے چھپانا چاہیے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کا قصد بھی نہ ہو تو جایز ہے گر چہ احتیاط مستحب ہیکہ پرہیز کریں۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français