مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » زینت

۲۱ سوال: بدبو کا احساس نہ ہونے کی غرض سے عطر لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر لوگوں کے گناہ میں پڑنے یا شھوت بھڑکنے کا سبب ہو تو جایز نہیں ہے۔
۲۲ سوال: ابرو اور ہونٹ پر ٹٹو بنانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر عرف میں اس کا شمار زینت میں ہوتا ہو تو عورتوں کے لیے نامحرم سے چہرہ چھپانا ضروری ہے۔
۲۳ سوال: الکہل ملے ہوئے میکپ کے سامان اور عطر کا کیا حکم ہے؟ پوست کے لیٔے استعمال ہونے والی دوائیاں جن میں الکہل ہوتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۲۴ سوال: کیا شادی کا سفید سونے کا چھلا پہننے کے سلسلے میں کسی دوسرے مرجع کی طرف رجوع کر سکتا ہوں؟
جواب: آیت اللہ سیستانی کا اس بارے میں فتوی موجود ہے لہذا کسی اور مرجع کی طرف رجوع نہیں کیا جا سکتا۔
۲۵ سوال: بالوں میں ژل لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، مگر یہ کہ وضو میں مانع نہ ہو، مانع ہونے کی صورت میں مسح کے لیے بر طرف کرنا ضروری ہے۔
۲۶ سوال: کیا لپسٹک کا شمار زینت میں ہوتا ہے؟
جواب: ہاں زینت ہے۔
۲۷ سوال: کیا سونے کا چھلا پہن کر نماز پڑھنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟
جواب: نماز باطل ہے مگر یہ کہ اسے مسئلہ کا علم نہ ہو، اور جاہل ہونے میں معذور ہو۔
۲۸ سوال: لپسٹک لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، لیکن کیونکہ اس کا شمار زینت میں ہوتا ہے اس لیٔے نامحرم سے چھپانا ضروری ہے۔
۲۹ سوال: ناپ کے لیٔے سونے کی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: صرف ناپ لینے پر پہننے کا اطلاق نہیں ہوتا۔
۳۰ سوال: نماز یا غیر نماز میں سفید سونے کی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: سفید سونا پہننا مرد کے لیٔے حرام ہے اور اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے، ہاں پلیٹینیم کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français