مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » غسل جنابت

۱ سوال: ہماری معلومات میں یہ بات آئی ہے کہ جناب سید سیستانی حفظہ اللہ کی نظر میں غسل ترتیبی کے دوران ،حرکت کرنا مورد اشکال ہے ، ہراہ کرم اس مسئلے کو واضح کردیں کہ پھر شاور یا فوارے کہ نیچے غسل کس طرح کریں؟
جواب: در اصل جیسا کہ غسل ترتیبی میں سر اور بدن کو دھونے میں ترتیب ضروری ہے، اور ترتیب کا مطلب یہ ہے کہ ایک جز کو دھونا مکمل کرنے کہ بعد دوسرا جز پانی میں ڈالا جائے یا اس پر پانی ڈالا جائے یعنی یکے بعد دیگرے،نہ کہ جز اول ھی کہ دھونے کہ ساتھ جز دوم کو دھونا شروع کردیا جائے تو اس طرح ترتیب کی مراعات نہ ہوسکے گی ۔اور یہی مراد ہے کہ شاور یا فوارے کے نیچے صرف اجزائے جسم کی حرکت کرنا کافی نہیں بلکہ سر دھونے کہ بعد شاور سے باھر نکالیں اور پھر جسم کا دایاں حصہ پانی میں لے جائیں ،بہرحال ترتیب کی مراعات کرنا ضروری ہے باقی حرکت کرنا یا نہ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔۔
۲ سوال: حرام سے مجنب ہونے والے کے پسینے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس پسینے کی حالت مین نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ اور حرام سے مجنب ہونے والے کا گرم پانی سے غسل کرنا کیسا ہے؟
جواب: پسینہ بذات خود پاک ہے اور اس کے ساتھ نماز پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، اور اسی طرح گرم پانی سے غسل کرنے میں کویٔی حرج نہیں ہے۔
۳ سوال: اگر مجھ پر ایک ساتھ دو غسل واجب ہوں جیسے غسل حیض و جنابت تو کیا میں ایک نیت سے دونوں غسل کر سکتی ہوں؟ یا دو نیت کرنا واجب ہوگی؟
جواب: کر سکتی ہیں، بلکہ اگر آپ نے ایک غسل کر لیا اور دوسرے کی نیت بھی نہیں کی تو بھی وہی ایک غسل کافی ہوگا۔
۴ سوال: کیا مجنب کا پسینہ پاک ہے؟
جواب: ہاں پاک ہے۔
۵ سوال: کیا خود کو مجنب کرنے والے کا پسینہ نجس ہے؟ اس کے ہاتھ گیلے ہوں تو کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا پسینہ نجس نہیں ہے، فقط منی لگ جانے والی جگہ نجس ہے۔
۶ سوال: اگر انسان نہ جانتا ہو کہ وہ مجنب ہے اور نماز و روزہ انجام دے رہا ہو تو کچھ دن بعد جان جاۓ کی اس صورت میں اس کا کیا فریضہ ہے؟
جواب: اس کے روزے صحیح ہیں مگر نمازوں کی قضا کرے گا۔
۷ سوال: اگر انسان نہ جانتا ہو کہ وہ مجنب ہے اور مسجد میں داخل ہو جائے تو کیا اس نے حرام کا ارتکاب کیا ہے؟
جواب: چونکہ نہیں جانتا تھا، اس لیۓ گناہ نہیں کیا ہے۔
۸ سوال: احتلام کے بعد بدن سے نکلنے والا پسینہ نجس ہوتا ہے یا پاک؟
جواب: پاک ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français