مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » متعہ

۱ سوال: اگر عورتیں بچہ نہ ٹھرنے کے لیے (دوائیں، انجیکشن، کینڈوم وغیرہ) استعمال کریں، جس سے حاملہ نہ ہونے کا یقین ہو جائے تو کیا پھر بھی متعہ کے بعد عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: اگر دخول ہوا ہے تو عدہ لازم ہے۔ اگر چہ یہ چیزیں استعمال ہوئیں ہوں اور حمل نہ ٹھرے۔
۲ سوال: متعہ میں مدت بخشنے یا مدت ختم ہو جانے کے بعد، اس کی بہن سے شادی کرنے کے لیے عدہ کا تمام ہونا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر عدہ کا ختم ہو جانا ضروری ہے۔
۳ سوال: بے دین عورت اور کافر عورت سے متعہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: کافر غیر کتابی سے متعہ جایز نہیں ہے اور احتیاط واجب کی بناء ہر زرتشتی (پارسی) بھی اسی حکم میں ہیں، عیسائی اور یہودی سے متعہ جایز ہے اس شرط کے ساتھ کہ شوہر مسلمان بیوی نہ رکھتا ہو لیکن اگر مسلمان بیوی رکھتا ہو اور اس کی اجازت نہ ہو تو جایز نہیں ہے اور اگر اجازت ہو تو بنا بر احتیاط واجب جایز نہیں ہے۔
۴ سوال: کیا متعہ اور شادی دونوں میں رجوع کے احکام ایک جیسے ہیں؟ مثلا مرد متعہ میں مدت بخش سکتا ہے تو کیا مدت بخشنے کے بعد وہ رجوع کر سکتا ہے یا دوبارہ صیغے پڑھنے ضروری ہیں؟
جواب: متعہ میں رجوع نہیں ہو سکتا، دوبارہ عقد کرنا پڑے گا۔
۵ سوال: کیا متعہ کے لیے بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟
جواب: جس عورت سے متعہ کرنا چاہتا ہے وہ مسلمان ہو تو ضروری نہیں ہے۔
۶ سوال: کیا مرد سفر میں بیوی کی اجازت کے بغیر متعہ کر سکتا ہے؟
جواب: ہاں، مسلمان عورت سے متعہ کر سکتا ہے۔
۷ سوال: کتاب من لا یحضرہ الفقیہ کی شرح میں متعہ کے باب میں، ایک مسئلہ اس طرح ذکر ہوا ہے کہ اگر کسی باکرہ لڑکی سے اس شرط پر متعہ کیا جائے کہ اس کے جسم سے لذت نہیں اٹھائے گا اور دخول نہیں ہوگا، مقصد صرف صحبت اور گفتگو ہو تو باپ کی اجازت شرط نہیں ہے، آپ کا اس بارے میں کیا نظریہ ہے؟
جواب: حضرت آیت اللہ سیستانی دام ظلہ باپ کی اجازت کو مطلقا شرط مانتے ہیں۔
۸ سوال: متعہ کی تعریف کریں؟
جواب: متعہ، اس وقتی شادی کو کہتے ہیں جو احکام کے اعتبار سے دائمی شادی کی طرح ہی ہے، صرف اس کے بعض مسائل مختلف ہیں۔
۹ سوال: بودھ مذھب کی عورت سے متعہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
۱۰ سوال: میں نے ایک لڑکی سے متعہ کیا ہے، کیا دخول نہ ہونے کی صورت میں بھی اس کی ماں میرے لیٔے محرم ہے؟
جواب: ہاں وہ آپ کے لیٔے محرم ہیں۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français