مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » متعہ

۳۱ سوال: کیا متعہ کے لیٔے صرف دونوں کا راضی ہونا کافی ہے یا صیغے پڑھنا بھی ضروری ہے؟
جواب: صیغے پڑھنا ضروری ہے۔
۳۲ سوال: کیا متعہ کے لیے صیغے اردو میں پڑھے جا سکتے ہیں؟
جواب: اگر پڑھ سکتے ہیں تو احتیاط واجب کی بناء پر عربی میں پڑھنا چاہیے اور اگر نہیں پڑھ سکتے ہیں تو دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔
۳۳ سوال: کیا متعہ کے صیغے جاری کرتے وقت شاہد کا ہونا ضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
۳۴ سوال: کیا عورت اور مرد خود متعہ کے صیغے پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: ہاں، پڑھ سکتے ہیں۔
۳۵ سوال: اگر عورت کہے کہ میں شوہر والی نہیں ہوں کیا تحقیق کرنا ضروری ہے؟
جواب: نہیں تحقیق کی ضرورت نہیں ہے، مگر یہ کہ مورد تہمت ہو تو احتیاط واجب ہیکہ اس سے متعہ نہ کریں۔
۳۶ سوال: کس صورت میں متعہ کے لیٔے باپ کی اجازت ضروری نہیں ہے؟
جواب: کنواری لڑکی کے لیٔے ہر عقد میں باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے، اگر لڑکی اپنی زندگی میں مستقل حیثیت کی حامل ہو تو یہاں پر احتیاط واجب ہیکہ اجازت لے، ہاں اگر کنواری نہ ہو بلکہ طلاق یافتہ یا بیوہ ہو اور شوہر نے اس سے ہمبستری بھی کی ہو تو باپ یا دادا کی اجازت لازم نہیں ہے۔
۳۷ سوال: میں جاپان میں رہتا ہوں یہاں کی اکثریت یا بودھ ہے یا بے دین۔ میں گناہ سے محفوظ رہنے کے لیے متعہ کرنا چاہتا ہوں لہذا مجھے مہربانی کرکے ان سوالوں کے جواب دیں:
الف۔ کیا متعہ سے پہلے ان کے دین کے متعلق سوال کرنا ضروری ہے؟
ب۔ اگر ان سے دین کے بارے میں سوال کیا جائے اور کہیں کہ دین کا انتخاب نہیں کیا ہے تو کیا کرنا چاہیے؟
ج۔ اگر کہیں کہ بودھ ہوں تو کیا حکم ہے؟
د۔ کیا انہیں ایک معین مدت کے لیے کنیز کے طور پر خریدا جا سکتا ہے۔ (جبکہ خود وہ اس کو پسند کرتی ہیں)
جواب: الف۔ اگر ان کا یہودی یا عیسائی ہونا (اگر چہ ان کے اعتراف کے باوجود) ثابت نہ ہو تو ان سے متعہ جایز نہیں ہے۔
ب۔ جایز نہیں ہے مگر یہ کہ عرفا وہ مسیحی یا یہودی ہو۔
ج۔ جایز نہیں ہے۔
د۔ جایز نہیں ہے۔
۳۸ سوال: متعہ میں کن باتوں کی رعایت کرنا ضروری ہے تا کہ گناہ سے محفوظ رہ کر انسان اپنی جنسی حاجت کو شرعی طریقہ سے پورا کر سکے؟
جواب: جن موارد میں متعہ جایز ہے اس کے واضح ہو جانے کے بعد، دقت کے ساتھ مہر اور مدت معین کرے پھر عقد پڑھیں اور اگر عربی میں صیغے نہیں پڑھ سکتے ہیں تو کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔
۳۹ سوال: ایک لڑکی سے میری دوستی ہے کیا میں اس سے بات کرنے اور ہنسی مذاق کے جایز ہونے کے لیے اس سے عقد کر سکتا ہوں جبکہ جنسی لذت کا کوئی قصد نہیں ہے؟
جواب: اگر باپ دادا کی اجازت سے ہو حرج نہیں ہے۔
۴۰ سوال: میں نے ایک ایسی عورت سے متعہ اور دخول کیا ہے جو کسی اور کے متعہ میں تھی مگر مجھے اس کا علم نہیں تھا کیا میں بعد میں اس سے شادی کر سکتا ہوں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر وہ آپ کے لیے حرام ابدی ہو چکی ہے اور آپ کبھی بھی کسی بھی صورت میں اس سے شادی نہیں کر سکتے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français