مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » متعہ

۴۱ سوال: فاحشہ عورتوں کے عدہ کے بارے میں آپ کی کیا نظر ہے؟ اور کیا ان سے متعہ کرنا میں کوئی حرج ہے؟
جواب: زنا میں کوئی عدہ نہیں ہوتا۔،اور احتیاط واجب کی بناء پر ان سے متعہ کرنا جایز نہیں ہے۔
۴۲ سوال: ایک ایسا انسان جس کے لیے شادی کے حالات سازگار نہ ہو اور کسی نیک عورت سے متعہ بھی ممکن نہ ہو تو کیا وہ بازاری عورت سے متعہ کر سکتا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر زنا میں مشہور عورت ( وہ عورت جو کسی سے بھی زنا کے لیۓ تیار ہو )سے متعہ کرنا جایز نہیں ہے،آپ اس مسئلہ میں کسی دوسرے اعلم کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔
۴۳ سوال: کیا کسی شہر یا ملک کے سفر میں، کسی عورت سے ایک گھنٹے کے لیے متعہ کر سکتا ہوں، اگر وہ سفر زیارت کے لیٔے ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر آپ مسلمان بیوی کے شوہر ہیں تو اھل کتاب (یہودی و عیسائی) عورت سے متعہ نہیں کر سکتے اور اگر آپ کی بیوی کی اجازت بھی ہو تو بھی احتیاط واجب کی بناء پر ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
۴۴ سوال: کیا جس عورت سے زنا کیا گیا ہو اس سے متعہ کیا جا سکتا ہے یا اسے عدہ گزارنا ضروری ہے؟ اور جس عورت سے ایک دو گھنٹے کے لیے متعہ کیا گیا ہو کیا اسے بھی عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: الف۔ عدہ ضروری نہیں ہے لیکن اگر وہ عورت زنا میں مشہور ہو ( وہ عورت جو کسی سے بھی زنا کے لیۓ تیار ہو )تو احتیاط واجب کی بناء اس سے متعہ نہیں کرنا چاہیے مگر یہ کہ وہ توبہ کر لے۔
ب۔ اگر اس سے ہم بستری ہوئی ہو تو عدہ ضروری ہے۔
۴۵ سوال: میں ایک ۲۳ سالہ لڑکی ہوں، ۲۴ سالہ ایک لڑکا ہے جو چھ سال سے مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، ہم دونوں ایک دوسرے سے پاک محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن چونکہ وہ ابھی گورنمینٹ کی طرف سے لازم فوجی ٹرینیگ پر ہے جس کی مدت دو سال ہوتی ہے، لہذا اگلے چھ مہینے تک وہ رشتے کے لیے نہیں آ سکتا تو کیا ایسی صورت میں ہم والد کی اجازت کے بغیر محرم ہونے کے لیے عقد پڑھ سکتے ہیں؟ اس شرط کے ساتھ کہ میں باکرہ باقی رہوں اور میری ماں کو بھی ان حالات کا علم ہو، آپ راہنمائی فرمائیں؟
جواب: پاب کی اجازت کے بغیر عقد جایز نہیں ہے باطل ہے۔
۴۶ سوال: کیا عورت اور مرد شادی کے لیٔے دو بار عقد پڑھ سکتے ہیں؟ ایک بار خود عقد پڑھیں پھر دوبارہ کچھ کے دن بعد رجسٹریشن اور قانونی کاروائی کے لیے عقد کریں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، دوسرا عقد نمائشی اور ظاہری ہوگا۔
۴۷ سوال: اگر لڑکی لڑکے کو مسئلہ کا علم نہ ہو کہ متعہ کے لیٔے ولی کی اجازت ضروری ہے اور وہ متعہ کر لیں، بعد میں معلوم ہو تو ان کے عقد کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کا عقد باطل ہے۔
۴۸ سوال: کیا عقد اردو میں پڑھا جا سکتا ہے؟ جیسے وہ کہے کہ میں تمہیں ایک گھنٹے کے لیے اتنے مہر پر چاہتا ہوں؟
جواب: اگر عربی نہیں جانتے ہیں تو اردو میں پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے عورت مرد سے کہے کہ میں ایک گھنٹے کے لیے اتنے مہر پر تم سے متعہ کر رہی ہوں پھر مرد کہے میں نے قبول کیا۔
۴۹ سوال: کیا اہل کتاب سے متعہ کے وقت صیغہ پڑھنا ضروری ہے جبکہ وہ اس حکم کو نہیں جانتے؟ اور کیا بدکار عورتوں سے متعہ کیا جا سکتا ہے اگر دخول نہ کیا جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: الف۔ صیغہ پڑھنا ضروری ہے اگر چہ وہ عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں ہی کیوں نہ ہو اور اسے معتہ کا مفہوم سمجھانا ضروری ہے۔
ب۔ اگر وہ بدکار عورت زنا میں مشہور ہو( یعنی اس کام اسے اباء نہ رکھتی ہر کسی ساتھ تیار ہو) تو احتیاط واجب کی بناء پر اس کے توبہ کر لینے سے پہلے اس سے شادی نہیں کرنا چاہیے اگر چہ دخول نہ کرنا ہو تو تب بھی۔
۵۰ سوال: غلطی سے اپنی بکارت ضایع کر دینے والی لڑکی سے اس کے باپ کی اجازت کے بغیر متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: نہیں، ولی کی اجازت ضروری ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français