مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

مرجع عاليقدر آيت الله سيستاني (دام ظله) كے دفتر كے ايك مسئول نے تصریح كيا ہے کہ:
گذشتہ شب معظم لہ كا باياں پير لغزش كها گيا جس كی وجہ سے آپ كے ران كي ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔
انشاالله آج عراقی ڈاکٹروں کے ذريعہ آپ کا آپریشن ہوگا۔
مومنين سے معظم لہ کی شفایابی کے لیے دعا كی گزارش ہے۔

سوال و جواب » ہم بستری

۱ سوال: میاں بیوی کے رابطہ کی کیا حد ہے اور وہ کس حد تک ایک دوسرے کے لیے محرم ہیں؟
جواب: وہ پوری طرح سے ایک دوسرے کے لیے محرم ہیں، لیکن غیر معمول لذتوں کے لیٔے احتیاط واجب کی بنا پر دونو کا راضی ہونا لازم ہے۔
۲ سوال: اگر کوئی عورت حیض کی حالت میں عمدا یا سہوا جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کے لیے کوئی مخصوص حکم نہیں ہے، ہاں اگر جان بوجھ کر کیا ہے تو اسے توبہ کرنا چاہیے۔
۳ سوال: کیا عید قربان کے شب و روز میں دخول کرنا جایز ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۴ سوال: کیا مقعد میں دخول کرنا جایز ہے؟ کیا اس کے بعد غسل کرنا واجب ہے؟
جواب: بیوی راضی ہو تو ایسا کیا جا سکتا ہے البتہ شدید کراھت رکھتا ہے اور اس کے بعد غسل واجب ہوتا ہے۔
۵ سوال: کیا میاں بیوی ایک دوسرے کی جنسی شہوت بھڑکانے کے لیے مصنوعی آلات کا استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب: نہیں، ایسا کرنا جایز نہیں ہے۔
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français