مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » نماز ۔ سجدہ

۱ سوال: ہاتھ کی ہتھیلی سے آپ کیا مراد لیتے ہیں؟ اگر سجدہ کے وقت زمین صاف نہ ہونے کی وجہ سے ہتھیلی صاف نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: عرفا ہتھیلی رکھنے کا صادق آنا کافی ہے، مذکورہ صورت میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
۲ سوال: پہلے سجدے میں سبحان العظیم کہہ کر دوبارہ صحیح ذکر کہنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: نماز صحیح ہے۔
۳ سوال: تصویر اور لکھی ہوئی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۴ سوال: سجدے میں کون کون سا عضو زمین پر ہونا چاہیٔے؟
جواب: نماز کے سجدے میں سات اعضاء کا زمین پر ہونا واجب ہے، پیشانی، دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، پیر کے دونوں انگوٹھے۔
۵ سوال: نماز میں سجدہ گاہ سے دو بار سر ٹکرا جانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر پیشانی سجدہ گاہ سے ذکر سجدہ پڑھنے سے پہلے یا بعد بے اختیار اٹھ جایٔے تو اگر اس کو دوبارہ سجدے میں جانے سے روک سکے تو وہ ایک سجدہ شمار ہوگا اور پھر بیٹھنے کے بعد دوسرا سجدہ بجا لایٔے گا لیکن اگر بے اختیار دوبارہ سجدے میں چلا جایۓ تو دوسرا سجدہ شمار نہیں ہوگا۔
۶ سوال: اس بات کے مد نظر کے کالی ہو جانے والی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا جایز نہیں ہے، ان سجدہ گاہوں کا کیا کرنا چاہیٔے؟
جواب: اگر ان پر کثافت نہ ہو صرف رنگ تبدیل ہوا ہو تو سجدہ کرنا جایز ہے، آپ اسے گرم چولہے پر رکھ سکتے ہیں تا کہ اس کی سیاہی زائل ہو جائے یا اسے توڑ کر اس کی خاک سے پھر سجدہ گاہ بنا سکتے یا دفن کر سکتے ہیں۔
۷ سوال: نماز کے لیے سجدہ گاہ کا کسی سخت جگہ پر ہونا ضروری ہے؟
جواب: نہیں اگر سجدہ گاہ اندر جانے کے بعد سر حرکت نہ کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۸ سوال: رکوع و سجود میں ایک بار سبحان اللہ پڑھ لینا کافی ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر ایک بار پر اکتفاء نہ کیا جائے۔
۹ سوال: سجدہ میں پیر کے انگوٹھے کے علاوہ دوسری انگلیوں کا بھی زمین پر ہونا ضروری یے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
۱۰ سوال: پیغمبر (ص) کے روضہ یا مسجد الحرام میں کارپٹ پر سجدہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر مسجد میں کوییٔ ایسی جگہ نہ ہو جس پر سجدہ صحیح ہے تو کارپٹ وغیرہ پر تقیہ کی مخالفت کیٔے بغیر سجدہ کر سکتے ہیں اگر چہ ان سے مدارا کرنے کے لیٔے ہی کیوں نہ ہو ، لیکن اگر تقیہ کی مخالفت کیٔے بغیر ایسی جگہ پر سجدہ کرنا ممکن ہو جس پر سجدہ کرنا صحیح ہے تو وہیں پر نماز پڑھ کے سجدہ کریں۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français