مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » نماز ۔ سجدہ

۱۱ سوال: خواتین کے لیے سجدہ میں ہتھیلی کے علاوہ ہاتھ زمین پر رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، اس میں مرد و عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
۱۲ سوال: کیا ٹیشو پیپر اور عام کاغذوں پر سجدہ جایز ہے؟
جواب: اگر معلوم ہیکہ ایسی چیز سے بنا ہے جس پر سجدہ صحیح ہے تو حرج نہیں ہے۔
۱۳ سوال: چہرے پر کریم یا پاوڈر لگے ہونے کی صورت میں کیا سجدہ صحیح ہوگا؟
جواب: اگر اتنا زیادہ نہ ہو کہ پیشانی زمین تک یا جس پر سجدہ صحیح ہے پہونچنے سے مانع ہو تو حرج نہیں ہے۔
۱۴ سوال: سجدہ میں ہتھیلی زمین پر ہونی چاہیے کیا انگلیوں کا زمین پر ہونا بھی ضروری ہے؟
جواب: ہاں انگلیوں کا بھی زمین پر ہونا لازم ہے۔
۱۵ سوال: اگر سجدہ میں زمین پر ہونے والے اعضاء بدن میں سے کوئی ہل جائے تو کیا دوبارہ ذکر کا پڑھنا ضروری ہے؟
جواب: جزئی حرکت سے کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۶ سوال: اگر کوئی انسان قیام و رکوع تو کھڑے ہو کر انجام دے سکتا ہو مگر سجدہ میں نہیں جا سکتا ہو تو اس کا وظیفہ کیا ہے؟
جواب: اگر مقدار سجدہ یعنی اتنی مقدار میں جھکنا جس پر سجدہ صادق آیۓ ممکن نہ ہو تو نماز کھڑے ہوکر پڑھے گا اور سجدے کےلیٔے اشارہ کرے گا یا سجدے کے وقت کرسی پر بیٹھ جایٔے اور سامنے میز رکھ کر اس پرسجدہ کرے۔
۱۷ سوال: نماز کے رکوع و سجود میں واجب ذکر کے علاوہ آیات قرآنی پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۸ سوال: آخری سجدہ میں ذکر سجدہ کے بعد زیارت عاشورا کے اس جملہ اللھم ارزقنی شفاعۃ الحسین کا پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۱۹ سوال: پیشانی اور ناک کا کون سا حصہ سجدہ گاہ پر ہونا چاہیے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر پیشانی کے سامنے والا حصہ زمین پر رکھنا واجب ہے لیکن ناک کا زمین پر رکھنا لازم نہیں ہے۔
۲۰ سوال: مہر امین (شک سے بچانے والی سجدہ گاہ) پر سجدہ کرنا صحیح ہے جبکہ وہ ہلتی ہے؟
جواب: سجدے کی جگہ مستقر اور ثابت ہونی چاہیٔے اگر سر رکھنے کے بعد سجدہ گاہ ہلتی نہ ہو تو اس پر سجدہ صحیح ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français