مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » دیت

۱ سوال: دیت ہر خمس واجب ہے یا زکات؟
جواب: دیہ شرعی پر خمس و زکات واجب نہیں ہے۔
sistani.org/17849
۲ سوال: جن جگہوں پر بچہ گرانا جایز ہے کیا دیت واجب ہے؟ اور اس کا دیہ کیا ہوگا؟
جواب: اگر ماں مستقیم طور پے حمل کو ضایع کرے تو اس پر دیا واجب ہے، اور اسے چاہیٔے کہ باپ یا دوسرے وارثوں کو دیا دے، اور اگر خود باپ ضایع کرے تو اس پر واجب ہے اور وہ ماں یا دوسرے وارثوں کو دیا دے گا، اور اگر ڈاکٹر گرا رہا ہے تو اس پر واجب ہے گر چہ اس نے یہ کام ماں باپ کی درخواست سے ہی کیوں نہ کیا ہو، مگر یہ کہ ڈاکٹر کو وارث معاف کر دیں۔
حمل ضایع کرنے کا دیا:
۵۲۵۰ مثقال چاندی اگر لڑکا ہو اور اس میں جان آچکی ہو، اور اس کا نصف اگر لڑکی ہو اور جان چکی ہو۔
۱۰۵ مثقال چاندی اگر نطفہ ہو۔
۲۱۰ مثقال چاندی اگر خون جامد ہو۔
۳۱۵ مثقال چاندی اگر گوشت ہو۔
۴۲۰ مثقال چاندی اگر ہڈی ہو۔
۵۲۵ مثقال چاندی اگر پورا بدن بن چکا ہو، اور بنا بر احتیاط واجب جان نہ آنے سے پہلے لڑکے اور لڑکی میں فرق نہیں ہے۔
اور کفارہ بھی اس شخص پے ہے جو مستقیم طور پے ضایع کر رہا ہے گر چہ اس میں روح نہیں آیٔی ہو،اور اس کا کفارہ یہ ہیکہ۲ مہینہ پے در پے روزہ رکھے ، ۶۰ فقیر کو کھانا کھلاۓ ہر فقیر کو ۷۵۰ گرام روٹی ،چاول اور اس جیسی چیز۔
روح چوتھے مینے میں آجاتی مگر یہ کہ جدید وسایٔل کے ذریعے خلاف ثابت ہو، لیکن اگر ماں مجبور ہو کہ روح آنے سے پہلے بچے کو ضایع کرے تو اس پر کفارہ نہیں ہے۔
sistani.org/17851
۳ سوال: اگر کھیل کے کسی مقابلہ میں حادثاتی طور پر کسی کھلاڑی سے کسی انسان کو بغیر قصد کے کوئی نقصان پہچ جائے تو کیا سزا کے اعتبار سے جرم نہیں ہے؟ اور کیا زخموں کا ضامن ہے اور دیت دینا پڑے گی؟
جواب: زیادہ چوٹ پے دیت واجب ہے، مگر یہ کہ خود مجروح ہونے والے کی غلطی ہو،اور وہ چوٹ جو معمولی ہو اس پے دیت نہیں ہے۔
sistani.org/17852
۴ سوال: بچے جو ماں پاب کی پٹائی کا شکار یوتے ہیں اور تھپڑ کھاتے پہیں اور اسی طرح سے وہ بچے اسکول میں جن کی استاد پٹائی کرتے ہیں اگر وہ پٹائی دیت کی حد تک پہچ جائے تو کیا وہ بچوں کے مقروض ہیں؟ اور کس طرح سے انہیں راضی کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ بعد میں بہت عرصہ کے لیے یا ساری زندگی کے لیے الگ ہو جاتے ہیں؟
جواب: دیت واجب ہے، باپ کے بارے میں یہ ہو سکتا ہے کہ وہ اسے نفقہ کے علاوہ کے خرچ میں حساب کر لے اور استاد اگر انہیں ڈھونڈھ سکتا ہے تو ڈھونڈے اور راضی کرے اور اگر نہیں ڈھونڈھ سکتا ہے تو رد مظالم کرے گا۔
sistani.org/17853
۵ سوال: اگر کوئی جان بوجھ کر کسی کے پیر پے چاقو مار دے تو کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے اور دیت واجب ہے اور کبھی ایسے موقع پر قصاص بھی ہو سکتا ہے۔
sistani.org/17854
۶ سوال: اگر باپ اپنے بیٹے کو تنبیہ کے لیٔے مارے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اس کو منع کرنا ممکن نہ ہو مگر مارنے کے ذریعے اور اقل مقدار کافی نہ ہو مثلا کان کا آیٹھنا تو باپ یا باپ جس کو اجازت دے مار سکتا ہے لیکن احتیاط واجب ہیکہ تین ضرب سے زیادہ نہ ہو اور اس طرح ہو کہ بدن سرخ یا کبود نہ ہو اور بالغ بچوں کو مارنا اشکال رکھتا ہے احوط ہیکہ ترک کریں۔
sistani.org/17855
۷ سوال: اسکول میں بچوں کو مارنا پیٹنا جایز ہے یا نہیں؟
جواب: گر اس کو منع کرنا ممکن نہ ہو مگر مارنے کے ذریعے اور اقل مقدار کافی نہ ہو مثلا کان کا آیٹھنا تو ولی کی اجازت سے مار سکتا ہے لیکن احتیاط واجب ہیکہ تین ضرب سے زیادہ نہ ہو اور اس طرح ہو کہ بدن سرخ یا کبود نہ ہو اور بالغ بچوں کو مارنا اشکال رکھتا ہے احوط ہیکہ ترک کریں۔
sistani.org/17856
۸ سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کو اتنا مارا کہ اس پر دیت واجب ہو گئی ہے مگر وہ دیت دینے پر قادر نہیں ہے اس کیا کرنا چاہیے؟
جواب: اگر بیوی اسے نہیں بخشتی ہے تو اس کے پاس جب بھی ہوگا اسے دینا پڑے گا۔
sistani.org/17858
۹ سوال: اگر کوئی شخص مارا جائے اور ڈاکٹر قانون کے مطابق حقیقت جاننے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کرے تو کیا دیت لازم ہے یا نہیں؟ اور اس کا مصرف کیا ہوگا؟
جواب: دیت پوسٹ مارٹم کرنے والے کے ذمے ہے اور خود میت کے اوپر خرچ کی جائے گی۔
sistani.org/17859
۱۰ سوال: جس کے ذمے دیت ہو اگر وہ مر جائے تا اس کا دیا کون ادا کریگا ؟
جواب: اگر قتل شبہ عمد ہو تو اس کے مال سے دیا جاۓ گا اور خطأ محض ہو تو عاقلہ ( باپ کی طرف سے نزدیکی رشتہ دار جو مرد ہوں) ادا کریں گے۔
sistani.org/17860
۱۱ سوال: اگر بیوی اپنے شوہر کی بالکل اطاعت نہ کرے اور کسی بات پر ان میں جھگڑا ہو جائے اور نوبت ہاتھا بائی تک پہچ جائے اور دونوں کے بدن زخمی ہو جائیں تو کیا دیت دینا ضروری ہے؟ اگر ہاں تو کتنی؟ اور اگر دونوں ایک دوسرے کو حلال کر دیں تو کیا مرد سے دیت ساقط ہو جائے گی؟
جواب: دیت دینی پڑی گی اور دونوں ایک دوسرے کو معاف بھی کر سکتے ہیں، دیت اگر چہرہ سرخ ہو جاۓ تو ڈیڑھ دینار شرعی ہے اور بدن میں اس کا آدھا ہے، اور اگر چہرہ کبود ہو جاۓ تو اس کی دیت چھ دینار شرعی ہے، اور بدن میں اس کا آدھا ہے۔
ہر دینار معادل ( ۳/۵ گرم) سونا ہے، اور بنا بر احتیاط واجب سونے کے علاوہ کویٔی اور چیز کافی نہیں ہے، ہاں اس کی قیمت دریافت کرنے کیلیٔے مصالحہ کر سکتے ہیں۔
sistani.org/17861
۱۲ سوال: کیا کسی کو تھپڑ مارنے سے دیت واجب ہو جاتی ہے؟
جواب: ہاں واجب ہوتی ہے، اگر چہرہ سرخ ہو جاۓ تو ڈیڑھ دینار شرعی ہے اور بدن میں اس کا آدھا ہے، اور اگر چہرہ کبود ہو جاۓ تو اس کی دیت چھ دینار شرعی ہے، اور بدن میں اس کا آدھا ہے۔
ہر دینار معادل ( ۳/۵ گرم) سونا ہے، اور بنا بر احتیاط واجب سونے کے علاوہ کویٔی اور چیز کافی نہیں ہے، ہاں اس کی قیمت دریافت کرنے کیلیٔے مصالحہ کر سکتے ہیں۔
sistani.org/17862
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français