مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » مہاجرت

۱ سوال: ایسے ملک کی طرف ہجرت کرنا، جس کے بارے میں شک ہو کہ وہاں ایمان ضعیف ہو سکتا ہے، کیا حکم ہے؟
جواب: اگر احتمال عقلائی موجود ہو کہ ایمان ضعیف ہوگا تو ایسے ملک کی طرف سفر نہیں کرنا چاہیے۔
sistani.org/18705
۲ سوال: ایسے غیر اسلامی ممالک کی طرف ہجرت کر سکتے ہیں، جہاں حجاب نہیں ہوتا ہے؟
جواب: اگر حرام میں پڑنے اور قوانین اسلامی کی رعایت نہ کر پانے کا خوف ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18706
۳ سوال: ہجرت کے بعد تعرب، جو کہ گناہان کبیرہ میں سے ہے اس کا کیا معنی ہیں؟
جواب: بعض فقہاء کہتے ہیں کہ اس زمانے میں اس کے معنا یہ ہیں کہ انسان کسی ایسی سر زمین پر اقامت اختیار کرے کہ جہاں اس کے دین و ایمان میں کمی کا اندیشہ ہو اور اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ایسے اسلامی ملک کو، جہاں وہ معارف دینی اور احکام شرعی سیکھ سکتا ہے، واجبات پر عمل اور محرمات کو ترک کر سکتا ہے، چھوڑ کر کسی ایسے ملک میں کی طرف ہجرت کرے جہاں یہ سب نہ کر سکتا ہو۔
sistani.org/18707
۴ سوال: مغربی ممالک کی طرف ہجرت سے اگر اس کے بچوں کے دین و ایمان کو خطرہ ہو تو کیا ایسی صورت میں وہاں ہجرت کرنا حرام ہے؟
جواب: ہاں، اگر خود اسے یا اس کے بچوں کے دین و ایمان کو خطرہ ہو تو حرام ہے۔
sistani.org/18708
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français