مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » اہل کتاب

۱ سوال: اھل کتاب اور زرتشتیوں کا کیا حکم ہے؟
جواب: پاک ہیں۔
۲ سوال: نجس اور پاک ہونے کے اعتبار سے ارمنی گھرانوں کے ساتھ میل جول رکھنا کیسا ہے؟ اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ اھل کتاب پاک ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: ہاں صحیح ہے۔
۳ سوال: دوسرے ممالک میں رہنے والے عیسائی اور یہودی پاک ہیں یا نجس؟ کیا ان کے ساتھ رہنے میں کوئی حرج ہے؟ اور ان کے ہاتھ کی حلال غذا کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: عیسائی و یہودی و زرتشتی (پارسی) پاک ہیں اور ان کے وہ کھانے جن میں گوشت نہ ہو کھائے جا سکتے ہیں اور اگر اس بات کا یقین ہو کہ اس کھانے میں جو گوشت ہے اس کی ذبح شرعی ہویی ہے تو گوشت والا کھانا کھانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
۴ سوال: میں ھندوستان کے سفر پر جانے والا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہاں کے ھندو (بت پرست)، عیسائی اور زرتشتی (پارسی) نجس ہیں؟ ان کے ساتھ معاشرت کا کیا حکم ہے؟ کیا ان گھروں پر کھانا کھانا جایز ہے؟
جواب: عیسائی اور زرتشتی پاک ہیں۔ ان کے یا دوسرے کفار غیر اھل کتاب کے ساتھ خود معاشرت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۵ سوال: کیا اھل کتاب عورت سے بغیر عقد کے نزدیکی کی جا سکتی ہے؟
جواب: بغیر عقد کے جایز نہیں ہے۔
۶ سوال: اھل کتاب سے شادی یا متعہ کرنا کیسا ہے؟
جواب: مسلمان مرد کا اھل کتاب سے شادی کرنا، احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے، ہاں ان سے متعہ کرنا جایز ہے اس شرط کے ساتھ کہ مسلمان بیوی نہ رکھتا ہو، ورنہ اس کی اجازت کے بغیر متعہ کرنا صحیح نہیں ہوگا، بلکہ احتیاط واجب کی بنا بر اس کی اجازت کے بغیر بھی جایز نہیں ہے۔
۷ سوال: کفار (اھل کتاب و غیر اھل کتاب) کے ساتھ معاملہ کرنا شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۸ سوال: اگر یہودیوں اور عیسائیوں کا یہ اعتقاد ہو کہ حضرت عزیز (ع) اور حضرت عیسی (ع) اللہ کے بیٹے ہیں۔ اس صورت میں وہ نجس ہیں یا پاک؟
جواب: پاک ہیں۔
۹ سوال: کیا کفار نجس العین ہیں؟
جواب: ہاں، اھل کتاب کافروں کو چھوڑ کر سارے نجس العین ہیں۔
۱۰ سوال: کیا کافر نائی سے بال اور ڈاڑھی بنوائے جا سکتے ہے؟
جواب: اگر اھل کتاب نہ ہو اور اس کے ہاتھ گیلے ہوں تو نماز کے لیے پاک کرنا پڑے گا۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français