مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » جانور

۱ سوال: کیا دوسرے ممالک میں صادرات کے لیے مینڈھک پالنا جاہز ہے؟
جواب: اگر کوییٔ حلال منفعت اس میں پایی جاتی ہو تو جایز ہے۔
۲ سوال: کیا شکاری کتے نجس ہیں؟ کیا کتے کو ہاتھ لگانے سے ہاتھ نجس ہو جاتا ہے؟
جواب: ہاں، شکاری کتے نجس ہیں اور اگر ان کو گیلے ہاتھ کے ساتھ چھوا جائے تو ہاتھ نجس ہو جائیگا۔
۳ سوال: کیا کتے کے برف پر چلنے سے برف نجس ہو جائے گی؟
جواب: صرف وہی حصہ نجس ہوگا جہاں کتے کا پیر پڑا ہو۔
۴ سوال: کیا سوکھے اور گیلے کتے کی نجاست برابر ہے؟
جواب: اگر کتا سوکھا ہو تو نجاست سرایت نہیں کریگی مگر یہ کہ اس سے مس ہونے والا گیلا ہو۔
۵ سوال: طوطہ، خرگوش اور گلہری کے فضلہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: طوطہ کا فضلہ پاک، خرگوش اور گلہری کا نجس ہے۔
۶ سوال: طوطے کی نسل کا بولنے والا ایک پرندہ میرے ہاتھ لگ گیا ہے جو بڑا قیمتی ہے چونکہ مجھے اس کے مالک کا پتہ نہیں ہے کیا اسے اپنے پاس رکھ سکتا ہوں؟
جواب: اگر وہ اڑ سکتا ہو تو آپ اسے رکھ سکتے ہیں اور اگر آپ کو معلوم ہو کہ وہ کھو گیا ہے اور اس کا کوئی مالک ہے تو ایک سال تک اعلان کریں اور اگر اس کا مالک نہ ملے تو اس کی قیمت فقیر کو صدقہ میں دے۔
۷ سوال: گھر یا چڑیا گھر میں حفاظت کے لیے کتا پالنے کے کیا شرائط ہیں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے اور اس کے لیے خاص شرایط نہیں ہیں۔
۸ سوال: کیوں انسان کتے کو ہاتھ نہیں لگا سکتا جبکہ یوروپ میں لوگ انہیں پالتے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ہوتا؟
جواب: کتے کو ہاتھ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے ہاں ہاتھ اگر گیلا ہو تو نجس ہو جائے گا اور نماز کے لیے اسے پاک کرنا پڑے گا۔
۹ سوال: بلی اور خرگوش گھر میں پالنا، ان کی تربیت کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟ کیا ان کے بالوں سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟
جواب: ان کے پالنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر بدن یا لباس نماز گذار میں ان کا بال لگا ہو تو بنا بر احتیاط واجب نماز باطل ہے، لیکن اگر ایک بال ہو تو مشکل نہیں ہے۔
۱۰ سوال: شتر مرغ کھانا کیسا ہے؟
جواب: حلال ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français