مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » جانور

۱ سوال: کیا دوسرے ممالک میں صادرات کے لیے مینڈھک پالنا جاہز ہے؟
جواب: اگر کوئی حلال منفعت اس میں پائی جاتی ہو تو جایز ہے۔
sistani.org/17534
۲ سوال: کیا شکاری کتے نجس ہیں؟ کیا کتے کو ہاتھ لگانے سے ہاتھ نجس ہو جاتا ہے؟
جواب: ہاں شکاری کتے نجس ہیں اور اگر ان کو گیلے ہاتھ سے چھوا جائے یا کتا گیلا ہو تو ہاتھ نجس ہو جائے گا۔
sistani.org/17535
۳ سوال: کیا کتے کے برف پر چلنے سے برف نجس ہو جائے گی؟
جواب: صرف وہی حصہ نجس ہوگا جہاں کتے کا پیر پڑا ہو۔
sistani.org/17536
۴ سوال: کیا سوکھے اور گیلے کتے کی نجاست برابر ہے؟
جواب: اگر کتا سوکھا ہو تو نجاست سرایت نہیں کریگی مگر یہ کہ اس سے مس ہونے والا گیلا ہو۔
sistani.org/17537
۵ سوال: طوطہ، خرگوش اور گلہری کے فضلہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: طوطہ کا فضلہ پاک ہے، خرگوش اور گلہری کا نجس ہے۔
sistani.org/17539
۶ سوال: طوطے کی نسل کا بولنے والا ایک پرندہ میرے ہاتھ لگ گیا ہے جو بڑا قیمتی ہے چونکہ مجھے اس کے مالک کا پتہ نہیں ہے کیا اسے اپنے پاس رکھ سکتا ہوں؟
جواب: اگر وہ اڑ سکتا ہو تو آپ اسے رکھ سکتے ہیں اور اگر آپ کو معلوم ہو کہ وہ کھو گیا ہے اور اس کا کوئی مالک ہے تو ایک سال تک اعلان کریں اور اگر اس کا مالک نہ ملے تو اس کی قیمت فقیر کو صدقہ میں دے۔
sistani.org/17540
۷ سوال: گھر یا چڑیا گھر میں حفاظت کے لیے کتا پالنے کے کیا شرائط ہیں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے اور اس کے لیے خاص شرایط نہیں ہیں۔
sistani.org/17541
۸ سوال: کیوں انسان کتے کو ہاتھ نہیں لگا سکتا جبکہ یوروپ میں لوگ انہیں پالتے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ہوتا؟
جواب: کتے کو ہاتھ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے ہاں ہاتھ اگر گیلا ہو یا کتا گیلا ہو تو نجس ہو جائے گا اور نماز کے لیے اسے پاک کرنا پڑے گا۔
sistani.org/17542
۹ سوال: بلی اور خرگوش گھر میں پالنا، ان کی تربیت کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟ کیا ان کے بالوں سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟
جواب: ان کے پالنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر بدن یا لباس نماز گذار میں ان کا بال لگا ہو تو بنا بر احتیاط واجب نماز باطل ہے، لیکن اگر ایک دو بال ہو تو مشکل نہیں ہے۔
sistani.org/17543
۱۰ سوال: شتر مرغ کھانا کیسا ہے؟
جواب: حلال ہے۔
sistani.org/17544
۱۱ سوال: کیکڑا کھانا کیسا ہے؟
جواب: حرام ہے۔
sistani.org/17545
۱۲ سوال: کیا حرام گوشت جانوروں جیسے سانپ، شیر وغیرہ کا تیل نجس ہے؟
جواب: اگر وہ حیوان خون جہندہ (جن کا خون ذبح کے وقت اچھل کر نکلتا ہے) رکھتے ہوں اور انہیں شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو تو ان کا تیل پاک ہے اور اسے کھانے پینے کے علاوہ دوسرے کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
sistani.org/17546
۱۳ سوال: پرندوں (حرام گوشت، حلال گوشت، گوشت خوار، غیر گوشت خوار، پنجے والے، بغیر پنجے والے) کا فضلہ پاک ہے یا نجس؟
جواب: ان سب کا فضلہ پاک ہے۔
sistani.org/17547
۱۴ سوال: کیا ٹڈی اور خرگوش کا گوشت حلال ہے؟
جواب: ٹڈی کا گوشت حلال ہے مگر ہر قسم کےخرگوش کا گوشت حرام ہے۔
sistani.org/17548
۱۵ سوال: کیا غیر مسلم ممالک کو وحشی سور کا گوشت بیچنا جایز ہے؟
جواب: اس کا بیچنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17550
۱۶ سوال: گھر میں بلی پالنا کیسا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے،لیکن اگر بدن یا لباس نماز گذار میں اس کا بال لگا ہو تو بنا بر احتیاط واجب نماز باطل ہے، لیکن اگر ایک دو بال ہو تو مشکل نہیں ہے۔
sistani.org/17551
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français