مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » تلاش کریں (عزاداری)

۱ سوال: آیا ہرولہ کرنا ( تیزی سے حرکت کرنا) امام حسین علیہ السلام کے عزاداری دستوں میں جایز ہے؟
جواب: کوئی قباحت نہیں ہے۔
عزاداری
۲ سوال: عزاداری کی مجلسوں اور جلوسوں میں ماتم کرنا کیا دین و شریعت میں بیان ہوا ہے؟ کیا ایسا کرنا مستحب ہے؟
جواب: ماتم کرنا غم کے مصداق میں سے ایک ہے جبکہ ائمہ معصومین علیہم السلام پر گریہ کرنا مستحب ہے۔
شعائر دینی
۳ سوال: کیا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لیٔے مساجد میں کپڑے اتار کر ماتم کرنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
عزاداری
۴ سوال: کیا عزاداری امام حسین علیہ السلام کی وجہ سے نماز میں تاخیر کی جا سکتی ہے؟
جواب: نماز کو اول وقت میں پڑھنا بہتر ہے اور مھم ہے کہ مراسم عزاداری کو اس طرح سے تنظیم کریں کہ اوقات نماز کے مزاحم نہ ہو۔
نماز ۔ اوقات نماز
۵ سوال: امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کیلیۓ نماز کو اول وقت سے تاخیر کرنا کیسا ہے؟
جواب: سزاوار ہے کہ نماز کو اول وقت میں پڑھیں، اور پروگرام کو اس طرح تنظیم کریں کہ نماز کے اوقات سے مزاحمت نہ رکھتا ہو۔
عزاداری
۶ سوال: یہ جاننا چاہوں گا کہ اگر کسی انسان کو صرف عزاداری کے پروگرام یا عزاداری کی کیسٹوں کے ذریعے رونا آتا ہو لیکن تنہایٔی میں خود نہیں رو سکتا ہو آیا اس کے اخلاص کے کم ہونے کی علامت ہے، وضاحت کریں؟
جواب: نہیں ایسا نہیں ہے چہ بسا انسان جب ڈایرکٹ کسی واقعے کو کسی سے سن رہا ہو تو اسے بہتر تصور کر سکتا ہے اور خود یہ اس کی تاثیر کو زیادہ کرتا ہے۔
عزاداری
۷ سوال: روز عاشورا کام کرنا حرام ہے یا مکروہ؟
جواب: عاشورا کے روز کام اور کمائی کرنا مکروہ ہے بلکہ بعض حالات میں اگر عزاداری کی توہین کا باعث ہو تو جایز نہیں ہے۔
مشغلہ
۸ سوال: عزاداری کے دستوں کے شروع میں چراغاں کرنا یا علم قرار دینا کیسا ہے؟
جواب: کویٔی مانع نہیں ہے۔
عزاداری
۹ سوال: ڈھول اور تاشہ کا استعمال عزاداری کے دستوں میں کیسا ہے؟
جواب: حرج نہیں رکھتا۔
عزاداری
۱۰ سوال: (طبل اور بوق) اور ان جیسے آلات کا عزاداری کے جلوسوں میں استعمال کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: ان آلات کو عزاداری کے جلوس میں معروف طریقے سے استعمال کرنے میں اگر گانے بجانے کی محفلوں کے مناسب نہ ہو تو جایز ہے۔
شعایر حسینیہ
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français